ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ و رقاصہ نورا فتحی کا کہنا ہے کہ میں دیگر اداکاروں کی طرح ملبوسات زیب تن نہیں کرتی کیونکہ مجھے میرے جسم کا پتہ ہے۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں اپنے اسٹائلسٹس اور پروڈیوسرز سے کہنا پڑتا ہے کہ وہ انہیں جھانوی کپور، سارہ علی خان یا اننیا پانڈے کی طرح نہ لباس پہنائیں کیونکہ ان کی جسمانی نوعیت مختلف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اکثر ان کے لیے یہ سمجھنا مشکل ہوتا ہے، لیکن آخرکار وہ اتفاق کر لیتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بھارت میں کافی عرصے تک کام کرنے کے بعد، وہ اپنے اسٹائلسٹس سے کہہ سکتی ہیں کہ انہیں اننیا پانڈے، جھانوی کپور یا سارہ علی خان کی طرح نہ لباس پہنائیں کیونکہ ان کی جسمانی نوعیت مختلف ہے۔نورا فتحی محسوس کرتی ہیں کہ دوسری اداکاراؤں کے پہنے ہوئے لباس پہننے سے رقص کی خوبصورتی کو توجہ نہیں ملے گی۔
Comments are closed.