پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 32 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسلام آباد(آن لائن) ملک میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگیا جس کے بعد شرح 27.57 فیصد ہوگئی۔قومی ادارہ شماریات کے سروے کے نتائج کے مطابق پاکستان میں 32 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے جب کہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں اشیائے…

سیکرٹریٹ آمد پرنگران وزیراعلی بلوچستان کو گارڈ آف آنر پیش

کوئٹہ(آن لائن) نگران وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی وزیراعلی سیکرٹریٹ آمد پر انہیں پولیس کے چاق و چوبند دستہ نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔نگران وزیراعلی میر علی مردان خان ڈومکی نے پولیس دستہ سے سلامی لی اور ان کے پرنسپل سیکرٹری نے…

مسلم اکثریت کی پاکستانیت پر اجارہ داری نہیں،خواجہ آصف کا جڑانوالہ واقعے پر ردعمل

سیالکوٹ(آن لائن)سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسلم اکثریت کی پاکستانیت پر اجارہ داری نہیں اس اجارہ داری کے دعوے دار غیر مسلم پاکستانیوں سے وطن کی محبت کاحق بھی چھین رہے ہیں۔سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ…

عمران خان کہتے تھے وہ فوج کے خلاف انقلاب لانا چاہتے ہیں: پرویز خٹک

پشاور(آن لائن) پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد میں بیٹھ کر پورے ملک کو چلانا چاہتے تھے اور وہ کہتے تھے کہ وہ فوج کے خلاف انقلاب لانا چاہتے ہیں۔ ایک بیان میں پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے…

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈارکی رہائشگاہ، فیکٹری اور سیکرٹریٹ سیل

سیالکوٹ(آن لائن) سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈارکی رہائش گاہ، فیکٹری اور سیکرٹریٹ سیل کر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق عثمان ڈار اور عمر ڈار دہشت گردی سمیت متعدد مقدمات میں اشتہاری ہیں، جائیدادوں کو عدالتی حکم پر سیل کیا…

مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیاں انتخابات کی ضرورت ہیں: الیکشن کمیشن

اسلام آباد(آن لائن) مردم شماری کی اشاعت کے بعد نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا حکم نامہ سامنے آ گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ادارہ شماریات نے 7 اگست کو مردم شماری کے نتائج جاری کئے، الیکشن ایکٹ کے مطابق ہر…

پی سی بی نے سنٹرل کنٹریکٹ پر بابر اعظم کو اعتماد میں لے لیا

لاہور (آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک بار پھر اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سنٹرل کنٹریکٹ کے بارے میں پراعتماد ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا معاہدہ طے پا گیا جس کا جلد…

چیف جسٹس عمرعطا بندیال سے چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجا کی ملاقات، عام انتخابات کے معاملے پر بات…

اسلام آباد(آن لائن)چیف جسٹس عمرعطا بندیال سے چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجا نے ملاقات کی ہے. گزشتہ روزسپریم کورٹ میں ہونے والی اس ملاقات میں عام انتخابات کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن اور چیف جسٹس کے مابین…

18رکنی نگران وفاقی کابینہ کا اعلان ، صدر عارف علوی نے کابینہ اراکین سے حلف لیا

اسلام آباد( آن لائن) نگران وزیراعظم کے انتخاب کے بعد 18رکنی نگران وفاقی کابینہ کا اعلان بھی کردیاگیا، ایوان صدر میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کابینہ سے حلف لیا ۔ تقریب میں نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے…

عام انتخابات 90روز میں ممکن نہیں، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(آن لائن ) عام انتخابات 90روز میں ممکن نہیں ،الیکشن کمیشن نے اگلے عام انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیاں کرانے کا شیڈول جاری کردیا ہے ،حلقہ بندیوں کا آغاز آج 17اگست سے ہوگا جبکہ حتمی فہرست 14دسمبر کو جاری ہوگی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے…