جماعت اسلامی تمام لسانی اکائیوں کو اکٹھا کرسکتی ہے، حافظ نعیم الرحمن

لاہور(آن لائن) جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ادارے جب تک اپنی ناکامی تسلیم نہیں کریں گے اس وقت تک بہتری نہیں آئے گی۔حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی کی ملک گیر ممبر سازی مہم کا آغاز کے موقع پر منصورہ لاہور میں پریس…

تھانہ عیسی خیل میانوالی کی قبول خان چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ پنجاب پولیس نے ناکام بنا دیا

میانوالی(آن لائن) تھانہ عیسی خیل میانوالی کی قبول خان پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جسے پنجاب پولیس نے ناکام بنا دیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 12 سے 14 خوارجی دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر قبول خیل چیک پوسٹ پر…

جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم پر توہینِ عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم پر توہینِ عدالت کیس سماعت کیلئے مقررکردیاہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں سات رکنی فُل کورٹ بنچ 19 ستمبر کو سماعت کریگا۔ جسٹس محسن اختر…

بات چیت کیلئے تیارمگربات ان سے ہوگی جن کے پاس فیصلے کی قابلیت ہے‘بانی پی ٹی آئی

راولپنڈی (آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ بات چیت کے لیے ہمیشہ تیار ہیں کبھی بات چیت سے انکار نہیں کیا ‘بات ان سے کریں گے جن کے پاس فیصلہ کرنے کی قابلیت ہے ‘اگر میں آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر بن گیا تو یہ پاکستان کے لیے اعزاز…

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے آئل سمگلنگ کے معاملہ پر خطرے کی گھنٹی بجا دی‘ ملکی آئل ریفائنریز کو…

اسلام آباد(آن لائن)آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل(اوسی اے سی) نے آئل سمگلنگ کے معاملہ پر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اور خبردار کیا ہے کہ سمگل شدہ تیل کی فروخت ملکی آئل ریفائنریز کو مستقل بند کر سکتی ہے،ملک میں روزانہ ایک کروڑ لیٹر پیٹرول مصنوعات…

اپر کوہستان: شاہراہ قراقرم پر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے 3 مسافر جاں بحق

کوہستان(آن لائن)خیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں شاہراہ قراقرم پر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے 3 مسافر جاں بحق ہوگئے۔حادثہ شاہراہ قراقرم پر اپر کوہستان کے علاقے لوتر تھانہ داسو کی حدود میں رات گئے پیش آیا جب کہ اتوار کی رات پورے…

پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 10کیسز رپورٹ

لاہور(آن لائن) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعداد و شمار جاری کر دیے جس کے مطابق لاہور سے 5، راولپنڈی سے 4 اور چکوال سے 1 ڈینگی کا…

اوریا مقبول جان کی ضمانت کی درخواست، ایف آئی اے کو نوٹس جاری

لاہور(آن لائن) لاہور کی عدالت نے رائٹر اور اینکر اوریا مقبول جان کی ضمانت کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا۔لاہور کے سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج نے اوریا مقبول جان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا…

روپوش مراد سعید کا وزیراعلیٰ کے پی سمیت دیگر قیادت سے رابطوں کا انکشاف

پشاور (آن لائن) 9 مئی سے روپوش پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور پارٹی قیادت سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد سعید روپوشی کے باوجود کے پی حکومت اور پارٹی کے اہم فیصلے کرنے…

عافیہ صدیقی کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کاکیس سمجھیں ،اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد( آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل کی 5 ہفتوں کی مہلت دینے کی استدعا مسترد کردی ہے اور ریمارکس دیے ہیں کہ سمجھیں یہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع…