جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم پر توہینِ عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم پر توہینِ عدالت کیس سماعت کیلئے مقررکردیاہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں سات رکنی فُل کورٹ بنچ 19 ستمبر کو سماعت کریگا۔ جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز بنچ کا حصہ ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے فُل کورٹ بنچ نے موسمِ گرما کی چھٹیوں سے قبل پہلی سماعت کی تھی۔عدالت نے غریدہ فاروقی، حسن ایوب اور عمار سولنگی کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا، پی ٹی اے اور ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے، پیمرا اور پی ٹی اے کو چار ہفتوں میں رپورٹس جمع کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔عدالت نے کردار کشی مہم چلانے اور مواد شیئر کرنے والے افراد کی نشاندہی کرنے کا حکم دیا تھا۔

Comments are closed.