عام انتخابات میں فوج اور سول آرم فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (آن لائن) عام انتخابات میں فوج اور سول آرم فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، وفاقی کابینہ کی جانب سے گذشتہ روز انتخابات کے دوران فورسز کی تعیناتی کی منظوری دی گئی تھی۔وزارت داخلہ کی جانب سے انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسزکی تعیناتی کا نوٹفکیشن جاری کر دیاگیا وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز فوج تعیناتی منظور دی تھی اس سلسلے میں وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق عام انتخابات کے دوران آئین کی شق 245 کے تحت ملک میں فوج تعینات کی جائے گی نوٹیفیکیشن کے مطابق فوج کوئک رسپانس فورس کے طور پر حساس پولنگ سٹیشنز کے باہر تعینات ہو گی نوٹیفیکیشن کے مطابق فوج کی تعیناتی 5 فروری سے 10 فروری تک ہو گی نوٹیفکیشن کے مطابق فوج کی تعیناتی انتخابات کو شفاف اور پرامن بنانے کیلئے کی گئی ہے نوٹیفیکیشن کے مطابق سول آرمز فورسز پرنٹینگ کارپوریشن آف پاکستان میں بھی تعینات ہونگی جبکہ سول آر فورسز پاکستان پوسٹ فائنڈیشن میں بھی تعینات کی گئی ہے

Comments are closed.