سائفر کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی ایک دن کے لئے ملتوی

راولپنڈی (آن لائن) سپیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کسی کاروائی کے بغیر( بروز جمعہ) تک ملتوی کردی ہے گزشتہ روز استغاثہ کے گواہان پر جرح ہونا تھی اس موقع پر ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سابق چیئرمین اور شاہ محمود قریشی کمرہ عدالت میں موجود تھے تاہم ملزمان کے وکلا عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر سماعت آج (بروز جمعہ) تک ملتوی کردی گئی۔۔

Comments are closed.