الیکشن 2024 میں سب سے مقبول جماعت اور لیڈر کون ہے؟
تحریر:فیصل عباسی
اگر کسی بھی خاص سیاسی جماعت کی ٹوپی دماغ سے اتار کر دیکھا جائے تو اس سوال کا جواب میری نظر میں کچھ یوں ہے۔اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کی حکومت نے شامل اقتدار جماعتوں کی مقبولیت کوسخت نقصان پہنچایا۔
دوسری طرف پی ٹی آئی نے پھرپور عوامی اجتماعات اور سوشل میڈیا کیمپین کے ذریعے ان جماعتوں کے خلاف ایکسپوز پروگرام شروع کیا بلکہ بڑی تعداد میں لوگو ں کو اپنا ہمدرد بھی بنایا۔۹مئی اگر نہ ہوتا تو اور پی ٹی آئی بروقت انٹراپارٹی الیکشن درست کروا لیتی تو پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو ۸فروری ضمانتیں ضبط ہونے کی خبریں ہی آتییں بالخصوص پنجاب میں ۔انتخابی مہم میں جلسے برابر کہ ہو رہے ہیں میر نظر میں اس وقت مقبولیت کا پلڑا سب کا برابر ہے کوئی بھی ایک جماعت قومی اسمبلی کے انتخابات میں کسی ایک صوبے پر اجارہ داری نہیں رکھتی ماسوائے پیپلزپارٹی کے۔ساتھ ہی اس بات کو بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا کہ کے پی کے میں ہی ٹی آئی سب سے تگڑی ہے لیکن اس کے امیدواروں کے پاس بلا نہیں۔بلوچستان سےرپورٹس آرہی ہیں اس کے مطابق مکس پروگرام چل رہائے .
سب سےدلچسپ صورتحال پنجاب کی ہی جس کو دیکھ کرلگتا نواز شریف اور عمران خان دونوں مقبول ترین ہیں لیکن حقیقت میں کوئی بھی مقبول نہیں ۔بلاول بھٹو لاہور میں اگر معرکہ سر کر گئے تو وہ سب کو پیچھے چھوڑنے کے مترادف ہوگا۔کیونکہ لاہور ن لیگ کا گڑھ اور پی ٹی آئی کا گھر ہے۔موجودہ حالات میں کسی بھی بڑی سیاسی جماعت کو برتر قرار دینا درست نہیں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے جلسے یہ بتاتے ہیں کہ صرف پی ٹی آئی ہی جماعت نہیں ان کے پاس بھی لوگوں کو منہ دکھانے کے لئے کاکرکردگی جبکہ پی ٹی آئی کا چاہنے والا کسی دوسرے کو ماننے سے انکاری اس سارے رسہ کشی میں بلالول بڑی باریک بینی سے خود کو پنجاب کے لوگوں کے لئے ایک آپشن کے طور پر پیش کر چکا اور اس میں کامیابی بھی حاصل کر رہا ہے۔
قصہ مختصر لاہور میں ن لیگ کے امیدوار تگڑے لیکن ووٹر کا جھکاو پی ٹی آئی کی طرف ہے راولپنڈی میں ن لیگ کے امیدوار تگڑے ووٹر کا جھکاو بھی ن لیگ کی طرف ہے لیکن اس ڈویژن سے پی ٹی آئی اور ساتھ ہی پیپلزپارٹی بھی راجہ پرویز اشرف والی سیٹ نکالتی نظر آتی ہے۔قصہ مختصر پتہ تب لگنا جن بیلٹ باکس کھلیں گے کوئی ایک بھی لیڈر یا جماعت یکساں مقبولیت میں آگے نہیں۔باقی اگر کسی جماعت کی محبت آپ کے دل میں پے اور ٹوپی اس کی آپ کے دماغ پر ہے تو آپ کو وہی جیتتی ہوئی نظر آئے گی۔
Comments are closed.