اسلام آباد(آن لائن)قوائط و ضوابط کی خلاف ورزی اور واجبات کی عدم ادائیگی پر سی ڈی اے کا بڑا ایکشن، 49 پلاٹس کی الاٹمنٹ منسوخ کردی،ذرائع کے مطابق بلیو ایریا کا ایک پلاٹ، اسلام آباد کے مختلف مراکز کے 17 پلاٹس کینسل کر دیئے گئے ،انڈسٹری ایریا کے 11 پلاٹس، کلاس تھری شاپنگ سینٹرز کے 7 پلاٹس کینسل کئے گئے ،پارک انکلیو کے 2 پلاٹس، آئی اینڈ ٹی کے 11 پلاٹس کینسل کئے گئے ،سی ڈی اے حکام کے مطابق شرائط، قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی اور واجبات کی عدم ادائیگی پر پلاٹس کینسل کیے، عوام ان پلاٹس کے حوالے سے لین دین نہ کریں، کسی بھی سرمایہ کاری کی صورت میں سی ڈی اے نقصان کا ذمہ دار نہ ہوگا۔
Comments are closed.