2018 میں ایک سازش کے تحت پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کیا گیا، رانا ثناء اللہ

فیصل آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر سابق وزیر داخلہ راناثنااللہ خاں نے کہاہے کہ 2018ء میں ایک سازش کے تحت پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کیا گیا

، ہم جی ٹونٹی ممالک میں شامل ہورہے تھے اب ہم47ویں نمبر پر ہیں۔ آئی ایم ایف ایک ارب ڈالر کے لئے ناک سے لکیریں نکلوا رہا ہے،9مئی والے گروہ کی سوچ ملک کے خلاف ہے،یک مسلط شدہ شخص نے اوئے توئے کا کلچر بچوں تک پہنچایا اور پوری قوم کو تقسیم کیا ، بلاول بھٹوزرداری کی الزام تراشی کاکوئی جواب نہیں دیں گے8فروری کو فیصل آبادسمیت پنجاب بھر میں مسلم لیگ ن کلین سویپ کرنیگی ،پنجاب میں دو، چار سیٹوں پر مقابلہ ہے آئندہ دنوں میں پوزیشن مزید واضح ہو جائے گی،پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پرسخت ایکشن ہوگا تمام امیدواران ناراض کارکنوں کو ساتھ لے کرچلیں، 2فروری کو فیصل آباد دھوبی گھا ٹ اقبال پارک میں مسلم لیگ اپنا سیاسی پاور شو کرنے جارہی ہے ،جس کی تیاریاں جاری ہیں ،فیصل آبادسے مسلم لیگ ن کے ناراض آزاد امیدواران مسلم لیگ ن کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں ، راناثنااللہ خاں نے خواجہ اسلام اوردستبردارہونے والے دونوں اُمیدواروں کاشکریہ اداکیاآن لائن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثنااللہ خاں نے گذشتہ دو تین دن فیصل آباد سٹی میں مصروف ترین گزارے اور مسلم لیگ ن کو مضبوط اور فعال بنانے میں کامیاب رہے رانا ثناء اللہ کی ہدایت پر سابق ایم پی اے اورامیر شہرخواجہ محمداسلام کی جدوجہدکے نتیجہ میں اُن کی رہائش گاہ میں ڈاکٹرمنورفیاض سنی اورحاجی عبد الغفار سلطانی کی طرف سے این اے103 سے مسلم لیگ ن کے نامزداُمیدوارحاجی اکرم انصاری، پی پی118سے مسلم لیگ ن کے نامزداُمیدواررزاق ملک اورپی پی114سے نامزداُمیدوارشیخ محمدیوسف کے حق میں راناعمران گولڈن دستبردار ہوگئے اس موقع پر ایک تقریب کا اہتمام خواجہ اسلام کی رہائش گا ہ پرکیا گیا سابق وزیر داخلہ راناثنااللہ خاں نے خواجہ اسلام اوردستبردارہونے والے دونوں اُمیدواروں کاشکریہ اداکیااورکہاکہ خواجہ اسلام سمیت جنہوں نے پارٹی کے لئے قربانی اورجدوجہدکی ہے اُنہیں آئندہ کسی طرح ایڈجسٹ کیاجائے گا ۔

راناثنااللہ خاں نے کہاکہ بلاول بھٹوزرداری کی جارہانہ اننگز اور الزام تراشی کا ہم کوئی جواب نہیں دیں گے۔ پاکستان اس وقت سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا شکار ہے۔ ایک مسلط شدہ شخص نے اوئے توئے کا کلچر بچوں تک پہنچایا اور پوری قوم کو تقسیم کیا، تاہم موجودہ حالات میں عدم استحکام کو ختم کرنے کی ضرورت ہے پی ٹی آئی یا پی ٹی آئی کا 9 مئی والا گروہ اپنی سوچ کو آگے بڑھانے کے درپے ہیں۔ اس گروہ کی سوچ ملک کے خلاف ہے۔ 9 مئی والوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ انکا اپنا کیا دھرا ہے انہوں نے دعویٰ کیاکہ فیصل آباد سے 31 قومی و صوبائی اسمبلی کی سیٹوں پرمسلم لیگ ن مضبوط ہے۔ 2 چار سیٹوں پر مقابلہ ہے آئندہ دنوں میں پوزیشن مزید واضح ہو جائے گی۔ اُن کاکہاتھاکہ پچھلے الیکشن میں جو کمی کوتاہی رہ گئی تھی اسکا ازالہ کریں گے۔اُنہوں نے کہاکہ جہلم میں استحکام پاکستان پارٹی سے ایڈجسٹمنٹ میں ہماری پارٹی کے امیدوار نے پارٹی کا فیصلہ تسلیم کیاہے ۔پارٹی ٹکٹ کی اہمیت فیصلوں کو تسلیم کرنے والو ں کی وجہ سے ہے، پارٹی ٹکٹ کی مخالفت کرنے والوں کا نوٹس لیا جائے گا، پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثنااللہ خاں نے کہاکہ فیصل آباد دھوبی گھاٹ اقبال پارک میں مسلم لیگ ن کا جلسہ ہوگا،فیصل آباد انتطامیہ کو مسلم لیگ اور جماعت اسلامی دونوں جماعتوں میں سے پہلے درخواست دینے والی جماعت کو اجازت ملنی چاہئے، جماعت اسلامی سے کوئی مخالفت نہیں وہ ہمارے بھائی ہیں۔

Comments are closed.