عام انتخابات :دور دراز کے اضلاع میں بیلیٹ پیپرز اور انتخابی سامان کی ترسیل کا کام شروع

اسلام آبا د(آن لائن)الیکشن کمیشن نے دور دراز کے اضلاع میں بیلیٹ پیپرز اور انتخابی سامان کی ترسیل کا کام شروع کر دیا،ذرائع کے مطابق بیلیٹ پیپرز اور انتخابی سامان کی ترسیل انتہائی سخت سیکیورٹی میں پہنچایا جارہا ہے۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق دور دراز کے اضلاع میں بیلیٹ پیپرز اور انتخابی سامان کی ترسیل پانچ فروری تک مکمل کر لی جائے گی۔ راولپنڈی ، اٹک اور اسلام اباد میں چھ فروری تک ترسیل مکمل کر لی جائے گی، ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 7 فروری کو بیلیٹ پیپرز اور انتخابی سامان ریٹرنگ افسران پریزائڈنگ افسران کے حوالے کریں گے،

Comments are closed.