نئے پارلیمنٹ لاجز کی تعمیر اور تاخیر میں مبینہ کرپشن کے معاملے پر پیش رفت
اسلام آبا د(آن لائن)نئے پارلیمنٹ لاجز کی تعمیر اور تاخیر میں مبینہ کرپشن کا معاملہ پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے سابق چئیرمین سی ڈی اے فرخند اقبال کو بھی طلب کر لیا ،ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن نے سی ڈی اے کے 9 سینئر افسران کو بھی طلب کر لیاہے، سابق ممبر انجینئر ثنا اللہ امان ، ڈائریکٹر جنرل ورکس نعیم اقبال درانی، جنرل منیجر سی ڈی اے محمود شیخ ،سابق ڈائریکٹر ورک نجیب الرحمن اور سابق ڈی جی ورکس وقاص فرید کو طلب کیا گیا ہے ، ایف آئی اے نے آج تمام افسران کو ریکارڈ سمیت سیکٹر G-13 آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔ذرائع کے مطابق تمام افسران پر نئے پارلیمنٹ لاجز کی تعمیر میں مبینہ کرپشن کے الزامات ہیں،یاد رہے کہ سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی کی ہدایت پر ایف آئی اے نے انکوائری شروع کی تھی۔
Comments are closed.