سپریم کورٹ نے سردار اختر مینگل کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی
اسلام آباد ( آن لائن)چیئرمین بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل خارج کردی
،سردار اختر مینگل کو عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،اعتراض کنندہ یاسر احمد کے وکیل سلطان احمد عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس مسرت ہلالی نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے امیدوار کیخلاف حقائق الیکشن ٹریبونل یا ہائیکورٹ میں کیوں نہیں رکھے؟ وکیل نے جواب دیا مائی لیڈی شپ یہ حقائق ہائیکورٹ کے سامنے رکھے گئے تھے، چیف جسٹس نے وکیل سے سوال کیا کہ کیا آپ شادی شدہ ہیں؟وکیل نے جواب دیا جی ہاں میں شادی شدہ ہوں، چیف جسٹس نے کہاوکیل کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ پھر آپ کے خلاف اگلی شکایت آپکی بیوی کی جانب سے آئے گی، آپکو Your Ladyship کہنا چاہئے تھا، آپ نے جج صاحبہ کو My Ladyship کیوں کہا؟، جسٹس مسرت ہلالی نے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا مجھے اپکی اس بات پر غصہ آیا ہے، وکیل نے جواب دیا میں معزز جج صاحبہ سے معزرت کرتا ہوں، عدالت نے کہااعتراض کنندہ یاسر احمد نے سرادر اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل دائر کی،ریٹرننگ افسر نے سرادر اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے،الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی منظور کئے،ہائیکورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا،سپریم کورٹ کیسز میں انتخابی معاملہ کے حقائق سے متعلق مداخلت سے گریز کرتی ہے،سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ اختر مینگل 8 فروری کے عام انتخابات میں امیدوار ہیں، سپریم کورٹ نے اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل مسترد کرتی ہے۔
Comments are closed.