عام انتخابات میں EMSموبائل ایپ کا فیصلہ واپس لیا جائے ،پیپلز پارٹی کا الیکشن کمشنر کو خط

اسلام آبا د(آن لائن)پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے نتائج موبائل ایپ کے ذریعے ٹرانسمیشن پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے موبائل ایپ پر تحفظات کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔انہوں نے خط میں کہا ہے کہ ہم نتائج آف کاوٴنٹ (فارم 45) کی الیکٹرانک ٹرانسمیشن کے لیے ایک بالکل نئی اور غیر مانوس ایپلی کیشن موبائل ایپ کے اجراء پر انتہائی سنگین اعتراضات نوٹس میں لاتے ہیں، ہمیں خدشہ ہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں آر ٹی ایس کی ناکامی جیسی صورتحال سامنے آئے گی،یہ 2018 کی طرح نتائج میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے لیے استعمال ہوگی،ریٹرننگ افسران کی جانب سے عارضی نتائج مرتب کرنے میں طویل تاخیر کا سبب بنے گی،ہمارے شدید اعتراضات اور خدشات کی وجوہات کئی ہیں، خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ای ایم ایس ایپلیکیشن کے بارے میں مکمل طور پر ناواقفیت ہے اور ایک نئی ایپلی کیشن ہے

،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈیزائن کیا ہے اور جو پہلی بار عام انتخابات 2023میں استعمال ہو رہی ہے، پریذائیڈنگ آفیسرز اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز کو ایک مخصوص زمرے کے موبائل فونز سے لیس ہونا ضروری ہے،EMS ایپ صرف منتخب کیٹیگری کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے نہ کہ ہر سمارٹ فون کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے،پریذائیڈنگ آفیسرز اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر کو EMS موبائل ایپ ڈاوٴن لوڈ کرنے کے لیے خصوصی ہدایات دینی ہوں گی،پہلے ہی یہ سمجھا جا رہا ہے کہ ان میں سے بہت سے لوگوں کو ایپ ڈاوٴن لوڈ کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا۔ خط میں کہا گیا کہ لوگوں پولنگ والے دن بھی ریٹرننگ افسر سے رہنمائی لینی پڑے گی،پریزائیڈنگ آفیسرز اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرزکواپنے موبائل فونز پر کیمروں کو آپریشنل بنانے کے لیے کو کافی اقدامات کرنے ہوں گے،کوئی نہیں جانتا کہ کون سے نئے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں،جن کا اندازہ ان لوگوں نے بھی نہیں کیا ہوگا جنہوں نے اس نئی ایپلی کیشن کو ڈیزائن اور ڈویلپ کیا ہے،نئے ڈیزائن کردہ EMS ایپ نتائج کویکساں طور پر متاثر کر سکتا ہے،خط میں پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ گنتی کے نتائج (فارم 45) کو الیکٹرانک طور پر منتقل کرنے کے لیے EMS موبائل ایپ استعمال نہیں کی جانی چاہیے، اس کی جگہ واقف واٹس ایپ ایپلی کیشن استعمال کی جانی چاہیے جو تقریباً ہر سمارٹ فون پر دستیاب ہے،عام انتخابات کی شفافیت کو بڑھانے کے لیے ہر حلقے کے امیدواروں اور ان کے انتخابی ایجنٹوں کے واٹس ایپ نمبر حلقے کے ہر پولنگ اسٹیشن کے پریذائیڈنگ افسران کو دیے جائیں،فارم 45 کی تصاویر ریٹرننگ افسران کو بھیجنے کے بعد انہیں امیدواروں اور حلقے کے الیکشن ایجنٹس کے ساتھ بھی شیئر کیا جائے،ان افراد کے گروپس واٹس ایپ ایپلیکیشن پر آسانی سے بنائے جاسکتے ہیں جو کہ اگر پریزائیڈنگ افسران پولنگ کے اوقات میں انہیں کچھ مشورہ دینا چاہیں تو کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں،گروپوں میں امیدوار بھی شکایات درج کر سکتے ہیں جس پر متعلقہ پریذائیڈنگ آفیسر فوری کارروائی کر سکتا ہے۔

Comments are closed.