ملک مہنگا ئی کے عذاب میں مبتلا ہے ،ہمیں سوچنا چا ہیے کہ وہ کو نسی غلطی تھی جو ہمیں یہا ں تک لا ئی ،رانا ثناء اللہ

فیصل آباد(آن لائن)سا بق وفا قی وزیر داخلہ و مسلم لیگ ن کے رہنما حلقہ پی پی 100 را نا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ ملک مہنگا ئی کے عذاب میں مبتلا ہے ،ہمیں سوچنا چا ہیے کہ وہ کو نسی غلطی تھی جو ہمیں یہا ں تک لا ئی ،ایک سازش کے تحت نواز شریف کی حکو مت ختم کی گئی ،جس شخص کو مسلط کیا گیا ،اس نے نفر ت کو فروغ دیا ،سو شل میڈیا بر یگیڈ کے ذریعے اداروں پر ہر زہ سرائی کی جاتی ہیں ،ملک کے مسا ئل کے حل کیلئے نفرتوں کا خا تمہ کر نا ہو گا ،مسلم لیگ ن عوام کی طا قت سے مر کز اور پنجا ب میں حکو مت بنا ئے گی ، 2فروری کو نوا ز شریف فیصل آبا د آئے گے ،اور جلسہ عا م سے خطا ب کریں گے ،آن لا ئن کے مطا بق ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے الیکشن مہم کے سلسلہ میں مختلف تقریبا ت کے دوران کا رکنو ں سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا ،انہو ں نے کہا کہعوامی مینڈیت کے بعدمیاں نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی پہلی ترجیح مہنگائی کاخاتمہ اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی ہوگی،آج جس سطح پرمہنگائی پہنچ چکی ہے اُسے حکمت عملی سے نیچے لایاجائے گا،بجلی اورسوئی گیس کے بلز کے علاوہ روزمرہ کی تمام اشیاء غریب عوام کی پہنچ سے دورہوچکی ہیں ،انہو ں نے کہا کہ میاں نوازشریف حکومت ملنے کے بعدسیاسی انتقام کونظراندازکرکے معاشی استحکام پرتوجہ دیں گے توعوام کی خوشحالی یقینی ہوگی، اُنہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے دوراقتدارمیں 2017تک مہنگائی کا نام و نشان تک نہ تھا،آٹاچینی گھی اورپٹرول کی قیمت عوام کی پہنچ سے دورنہیں تھی آج گیس اوریوٹلیٹی بلزکی ادائیگی غریب عوام کے لئے ناممکن ہوگئی ہے،پی ٹی آئی دورحکومت میں آئی ایم ایف کے ساتھ ایسے معاہدے کئے گئے جس کی وجہ سے مہنگائی کاطوفان آگیا،میاں نوازشریف پاکستان سمیت دنیابھرمیں ایک باوقاراورقابلِ قدرلیڈرہیں وہ ملک اورعوام کوترقی کے ٹریک پرلائیں گے، انہوں نے کہا کہ 2فروری کو میا ں نوا زشریف دھو بی گھا ٹ میں جلسہ سے خطا ب کریں گے ،یہ جلسہ فیصل آبا د کی تا ریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا ،عوام 8فروری کو بھر پور اور منظم طریقے سے نکلیں اور شیر کا میاب کر وائیں ،انہو ں نے کہا کہ ملک مہنگا ئی کے عذاب میں مبتلا ہے ،ہمیں سوچنا چا ہیے کہ وہ کو نسی غلطی تھی جو ہمیں یہا ں تک لا ئی ،ایک سازش کے تحت نواز شریف کی حکو مت ختم کی گئی ،جس شخص کو مسلط کیا گیا ،اس نے نفر ت کو فروغ دیا ،سو شل میڈیا بر یگیڈ کے ذریعے اداروں پر ہر زہ سرائی کی جاتی ہیں ،ملک کے مسا ئل کے حل کیلئے نفرتوں کا خا تمہ کر نا ہو گا ،ہم نواز شریف کی قیا دت میں عوام سے مسا ئل حل کر نے کا وعدہ کیا ہے ،مسلم لیگ ن عوام کی طا قت سے مر کز اور پنجا ب میں حکو مت بنا ئے گی ۔

Comments are closed.