الیکشن کمیشن کا بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام 2 فروری تک مکمل کرنے کا عندیہ
اسلام آباد(آن لائن)ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام 2 فروری تک مکمل ہو جائے گا جب کہ بیلٹ پیپرز کی ڈیلوری کا کام چاروں صوبوں میں شروع ہو چکا ہے۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہیکہ 8 فروری کے عام انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں تیزی سے تکمیل کے مراحل کی طرف گامزن ہیں، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام تسلی بخش طریقے سے جاری ہے، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام تین سرکاری پریسوں میں جاری ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہیکہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کے بعد 16 جنوری سے شروع ہوا تھا۔اس کے علاوہ سکیورٹی اداروں، آر اوز اور ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریشن کی مدد سے بیلٹ پیپرز کی ڈیلیوری کا کام کیا جا رہا ہے۔
Comments are closed.