دہشت گردوں کے مچھ بلوچستان میں ناکام حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی را سے جڑے اکاوٴنٹس سے متعلق ہوشربا انکشافات
راولپنڈی (آن لائن)دہشت گردوں کے مچھ بلوچستان میں ناکام حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی را سے جڑے اکاوٴنٹس سے متعلق ہوشربا انکشافات سامنے آگئے ،سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے ، بلوچستان کے علاقے ”مچھ“ میں دہشتگردوں کا بزدلانہ حملہ پسپا ہو گئے ، اس حملے کی ذمہ داری بھارتی سپانسرڈ کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی نے فوری قبول کی۔ سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے حملہ پسپا ہوا اور دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہو گئے،سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہجب مچھ حملہ جاری تھا، را سے جڑے اکاوٴنٹس نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ شروع کر دیا اور سب سے پہلے حملے کی خبر اپنے اکاوٴنٹس سے جاری کی۔ یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ”ان بھارتی سوشل میڈیا اکاوٴنٹس کے پاس اس حملے کی اطلاع پہلے سے موجود تھی۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را سے جڑے سوشل میڈیا اکاوٴنٹس کے ذریعے مسلسل پاکستان میں بدامنی اور انتشار پھیلا رہا ہے۔ چند دن قبل پاکستان نے پاکستانی شہریوں کے قتل میں ملوث بھارتی کرائے کے قاتلوں کو بھی ایکسپوز کیا جو انہی بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سوشل میڈیا اکاوٴنٹس کے ذریعے اِن دہشتگردانہ کارروائیوں پر خوشیاں منا رہے تھے۔ گرفتار بھارتی کرائے کے قاتلوں نے کچھ عرصہ قبل پاکستانی شہری شاہد لطیف کو سیالکوٹ جبکہ محمد ریاض کو راولاکوٹ میں قتل کیا۔ شاہد لطیف اور محمد ریاض کے قتل میں بھارتی دہشتگرد اشوک کمار انند اور یوگیش کمار براہ راست ملوث تھے۔ حیران کن طور پر جس دن اِن پاکستانی شہریوں کو قتل کیا گیا اْسی دن را سے جڑے انہی سوشل میڈیا اکاونٹس نے اِن کے قتل کی خبر کنفرم کر دی۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را ایک عالمی دہشتگرد تنظیم کا کردار کر رہی ہے۔ گزشتہ سال سکھ رہنما ہر دیپ سنگھ نجر کا کینیڈا میں قتل اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ بھارت نے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں مختلف معصوم افراد کو دہشتگردانہ کارروائیوں میں قتل کیا مگر ان کی سرگرمیوں کے بارے کوئی بھی ٹھوس شواہد فراہم نہیں کیے۔ پاکستان کے سلامتی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھارتی دہشتگردی کا جواب دینے اور اپنے شہریوں کو محفوظ بنانے کے لئے ہر وقت کوشاں ہیں۔ بھارت بین الاقوامی قونین کی مسلسل خلاف ورزیوں میں مصروف ہے۔
Comments are closed.