احمد اسحاق جہانگیر نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کا چارج سنبھال لیا
اسلام آبا د(آن لائن)احمد اسحاق جہانگیر نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے کہا کہ ایمانداری، فرض شناسی اور قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے۔پبلک سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے،عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی ایف آئی اے کا نصب العین ہوگا۔ملک میں جاری انسانی سمگلنگ اور سائبر کرائمز چیلنجز کو کنٹرول کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہوگی،احمد اسحاق جہانگیر نے کہاسوشل میڈیا پر جعلی، قابل اعتراض اور نفرت آمیز مواد شئیر کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا،انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ انسانی سمگلنگ جیسے بین الاقوامی جرائم سے نمٹنے کے لئے قومی و بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر مشترکہ حکمت عملی اپنائے جائے گی، پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ بدعنوانی، لاپروائی میں ملوث افسران کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،واضح رہے کہ چند روز قبل کابینہ کی جانب سے احمد اسحاق جہانگیر کی تعیناتی کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔احمد اسحاق جہانگیر نے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد آمد پر یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور افسران سے ملاقات کی۔واضح رہے کہ چند روز قبل کابینہ کی جانب سے احمد اسحاق جہانگیر کی تعیناتی کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
Comments are closed.