عام انتخابات ہر صورت 8 فروری کو ہوں گے ،نگران وزیر داخلہ
اسلام آباد(آن لائن ) نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کہاہے کہ عام انتخابات 8فروری کو ہر صورت ہونگے انہوں نے کہاکہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں سیاسی تناؤ کی صورتحال نہیں ہے دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی ایجنسز چوکس ہیں عوام کھل کر ووٹ ڈالنے کیلئے نکلیں۔جمعرات کے روز الیکشن کمیشن میں سیکورٹی کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نگران وزیر داخلہ نے کہاکہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیزنے جو رپورٹ پیش کی ہے وہ تسلی بخش ہے انہوں نے بہت اچھے انتظامات کئے ہیں انہوں نے کہاکہ نگران حکومت کی جو ذمہ داری ہے اس کواحسن طریقے سے پورا کرے گی اور انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونگے اور عوام اپنی مرضی سے ووٹ ڈال کر اپنی مرضی کی حکومت بنا سکیں گے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں جو واقعات ہوئے ہیں اس کامقصدخوف پھیلانا تھا انہوں نے کہاکہ میں نے بلوچستان کا دورہ کیا ہے وہاں پر حالات مکمل طور پرنارمل ہیں اور کسی بھی قسم کا سیاسی تناؤ نہیں ہے اور امیدوار اپنی الیکشن مہم آزادی کے ساتھ چلا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں سب سے بڑا چیلنج دہشت گردی کا ہے جس سے سیکورٹی فورسز بھرپور طریقے سے نمٹ رہی ہے۔
Comments are closed.