وعدہ ہے جب تک عوام کے گھروں کی روشنیاں واپس نہیں آتے میں اور میرے ساتھی چین سے نہیں بیٹھیں گئے، نواز شریف
گوجرانوالہ ( آن لائن ) قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ میرا وعدہ ہے جب تک عوام کے گھروں کی روشنیاں واپس نہیں آتے میں اور میرے ساتھی چین سے نہیں بیٹھیں گئے ،مجھے گرانے والے نااہل کرنے والے ،چیف جسٹس بننے کے خواب دیکھنے والے استعفے دے کر گھر جارہے ہیں ،سوشل میڈیا پر گالم گلوچ کی سیاست کو فروغ د ے کر کہتے ہیں یوتھ ہمارے ساتھ ہے
، اصل یوتھ چھوٹے بڑوں کی عزت کرنے والے ، ادب کرنے والے ہیں وہ سب ہمارے ساتھ ہیں ،پوچھنا چاہتا ہوں میری ساتھ دشمنی تھی تو پاکستان کی عوام کو کیوں سزا دی ، آٹھ فروری کو جیت کر ترقی کے تمام سفر وہی سے شروع کرینگے جہاں سازش کے تحت ختم کردیئے گئے ۔ گوجرانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اصل پاکستانی یوتھ جو چھوٹے بڑے کی عزت کرتے ہیں بڑوں کا ادب کرتے ہیں وہ یوتھ نواز شریف کے ساتھ ہے ان کے ساتھ جو یوتھ ہے وہ انتشار اور نفرت کی سیاست کرنے والی یوتھ ہے انشاء اللہ جب تک اس یوتھ کو روزگار نہیں ملتا نواز شریف چین سے نہیں بیٹھے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کہہ رہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں کرپشن سب سے کم تھی صرف کرپشن سب سے کم نہیں تھی روٹی کی قیمت بھی سب سے کم تھی اور آٹے کی قیمت بھی سب سے کم تھی اور پھر چینی اور دالوں ، گھی کی قیمتیں ، پٹرول بجلی کی قیمتیں بھی سب سے کم تھیں کیا نواز شریف سچ بول رہا ہے کہ جھوٹ بول رہا ہے لوڈ شیڈنگ بھی ہم نے ختم کی اور پاکستان سے غربت بھی ختم ہورہی تھی اور ڈالر کی قیمت بھی نواز شریف کے دور میں سب سے کم تھی اور سٹاک ایکسچینج 54ہزار پر چلی گئی جب آئی ایم یف کو خیر باد کہا تو اس نے کہا اگر اسی طرح ترقی ہوتی رہی تو پاکستان کو ہماری ضرورت نہیں ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ آپ میں بہت جوش و خروش ہے یاد کرو جب نواز شریف وزیراعظم بنا تو سی پیک آیا سات ارب کی سرمایہ کاری آئی یہ اسلام آباد میں دھرنے کررہے تھے ہم موٹروے اور کارخانے بنا رہے تھے شہباز شریف صاحب نے گوجرانوالہ میں بہترین ترقی کے کام کئے ہیں
نام وہ میرا لگا رہے ہیں لیکن کام سارے انہوں نے کئے ہیں یہ بجلی کے کارخانے بھی شہباز شریف بھی لگوا رہے تھے یہ موٹروے بھی شہباز شریف بنا رہے تھے ۔ نواز شریف نے کہا کہ اگر وہ دور رہتا اور میری چھٹی نہ کرائی جاتی تو یہ جج جو خود استعفیٰ دے کر جارہے ہیں جو آگے چیف جسٹس بننے جارہا تھا وہ گھر چلا گیا ہے جس نے میری چھٹی کرائی مجھے وزیراعظم کیلئے نااہل کروایا اگر وہ دور رہتا میں دعوے سے کہتا ہوں اللہ سے ڈرتا ہوں ڈر کر کہتا ہوں اگر ہماری حکومت چلتی رہتی تو یہاں مجمعے میں ایک شخص بھی بے روزگار نہ ہوتا لوگ خوشحال ہوتے ایک دوسرے سے ادھار نہ مانگ رہے ہوتے بچے سکول جارہے ہوتے نواز شریف کے دور میں چھوٹی گاڑیاں پانچ سے دس لاکھ موٹر سائیکل ستر ہزار میں ملتا تھا اور کسان اگر یہاں بیٹھے ہیں تو ٹریکٹر آٹھ لاکھ کا تھا اب 38لاکھ ہے یوریا اور ڈے پی سستا تھا آج بجلی کا بل نہیں دیا جاتا پاکستان پر بہت ظلم کیا گیا نواز شریف کا دور سستا ترین دور تھا دس روپے کلو سبزیاں ملتی تھیں چار روپے کی روٹی ملتی تھی اور آج کتنے کی ملتی ہے کتنا ظلم ڈھایا گیا غریب عوام پر 104کا ڈالر تھا آج 290کا ڈالر ہے یہ ظلم کیوں ڈھایا گیا میرے ساتھ دشمنی تھی تو اس عوام کا کیا قصور تھا ۔ نواز شریف نے کہا کہ میرے نوجوانوں آپ گھبراؤ مت شہباز شریف اور میں آپ کے سامنے ہیں میرے امیدوار بھی آپ کے سامنے ہیں ہم سب اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گئے جب تک پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں ہوجاتا آپ کو باعزت روزگار نہیں مل جاتا نواز شریف چین سے بیٹھنے والا نہیں انشاء اللہ آٹھ فروری میں کامیاب ہوکر آپ کے گھر کی روشنیاں دوبارہ بحال کرینگے ، جی ٹی روڈ کو بھی موٹروے بنا دینگے بے روزگاری کا خاتمہ کرینگے ، سکول بنیں گئے یونیورسٹیاں بنیں گئی ہسپتال بنائینگے آپ نے آٹھ فروری کوشیر کو یاد رکھنا ہے ۔
Comments are closed.