میرے گوجرانوالہ کے پہلوانوں آٹھ فروری کو پائے بعد میں کھانا پہلے شیر کوووٹ دینا، شہباز شریف

گوجرانوالہ ( آن لائن ) صدر مسلم لیگ (ن) محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے دور میں ملک تیزی سے ترقی کررہا تھا ،مفت لیپ ٹاپ اور وظائف دیئے جارہے تھے ،پی ٹی آئی کے دور میں ریکارڈ کرپشن بڑھی ،پی ٹی آئی نے ہمارے شروع کئے گئے منصوبے ختم کردیئے ،کچھ لوگ کہتے ہیں مناظرہ کرو تو میں کہتا ہوں کرلو مناظرہ ، جو دن رات چور چور کا ورد کرتا تھا وہ انٹرنیشنل ٹرانسپرنسی کی رپورٹ دیکھ لے وہ نواز شریف کے بارے میں کیا کہتی ہے ،گوجرانوالہ کے شیرو میری بہنوں اس ملک میں اب نوجوان اور بچے اور بچیاں اس قوم کا سب سے بڑا سرمایہ اور اثاثہ ہیں آپ نے پاکستان کی تقدیر بدلنی ہے ، نواز شریف کو اللہ نے موقع دیا تو وہ آپ کے ہاتھ میں قلم ،لیپ ٹاپ دے گا ، عزت کا روزگار دے گا ، آپ نے ہیر پھیر پر نہیں شیر پر مہر لگانی ہے ۔

گوجرانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ 8فروری کو گوجرانوالہ والوں آپ کی مہربانی ہے تکے اور پاوے بعد میں کھانا پہلے ووٹ ڈالنا۔ گوجرانوالہ کے لوگوں پر نوازشریف جان نچھاور کرتا ہے، اللہ نے چاہا تو گوجرانوالہ میں ارفع کریم ٹاور بنے گا، آپ لوگ پہلوان ہیں یہاں میٹروبس سروس تو بیٹھ جائے گی، ہمیں یہاں اورنج ٹرین کا انتظام کرنا پڑے گا، آپ نے 8تاریخ کو شیر پر مہر لگاکر نوازشریف کو کامیاب کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھے منصوبے کو آگے لیکر چلنا چاہیے، گزشتہ حکومت نے نوازشریف کے ایک ایک منصوبے کو بے دردی سے ختم کیا، پی کے ایل آئی لاہور دنیا کا مایہ ناز ہسپتال ہے جو 20ارب روپے کی لاگت سے بنوایا، پورے پنجاب میں ہیپاٹائٹس سینٹر بنوائے ان کو گزشتہ حکومت نے بند کردیئے۔ ایک حکومت نے وزیر آباد میں ہسپتال کی تعمیر شروع کی، ہم نے وزیر آباد میں ہسپتال مکمل کرایا دل کے امراض کا سینٹر بنایا۔انہوں نے کہا کہ اللہ نے نوازشریف کو 2013میں موقع دیا،2013میں کرپشن کا انڈیکس 141پوائنٹ پر تھا، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پی ٹی آئی کے چہرے کو پوری دنیا کے سامنے دکھایا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے دور میں پورے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے منصوبے بنے،

نوازشریف نے منصوبوں کے ساتھ ساتھ کرپشن کے اوپر کاری ضرب لگائی، نوازشریف نے گوجرانوالہ کے ہزاروں بچوں کو لیپ ٹاپس دیئیاور گوجرانوالہ میڈیکل کالج،گجرات میں یونیورسٹی بنائی۔ شہباز شریف نے کہا کہ شیخوپورہ ،گوجرانوالہ کی سڑک نوازشریف نے بنائی، نوازشریف نے ترقی کی ایک داستان چھوڑی، نوازشریف کی حکومت کا تختہ الٹا گیا، پھر ایک شخص کی حکومت آئی ،لوگوں نے کہا یہ تو فرشتہ ہے، مجھے بتائیں اس نے اپنے 4سالوں میں ایک اینٹ بھی لگائی؟۔انہوں نے کہا کہ پچھلے دور میں کرپشن دوبارہ 140پوائنٹ پر چلی گئی، کچھ لوگ مناظرہ کا چیلنج دے رہے ہیں، آؤمناظرہ کرلو پھر پتہ چلے گا نوازشریف ملک کا معمار ہے یا کوئی اور۔ میری 13پارٹیوں کی حکومت آئی، سیلاب متاثرین میں 100ارب روپے تقسیم کیے، میرے ایک سال میں کرپشن کم ہوکر 7پوائنٹ نیچے آئی۔صدر ن لیگ مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ نوجوان قوم کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، نوجوانوں نے پاکستان کی تقدیر بدلنی ہے، اللہ نے نوازشریف کو دوبارہ موقع دیا تو آپ کے ہاتھ میں لیپ ٹاپس دیگا، آپ نے 8فروری کو ہیر پھیر پر نہیں شیر پر مہر لگانی ہے۔جلسہ میں مقامی پہلوانوں کی جانب سے نواز شریف اور شہباز شریف کو پہلوانی پگ پہنائی گئی اور گرزپیش کیا گیا۔

Comments are closed.