ہم منتخب ہوکرمہنگائی اور مسائل کا خاتمہ کریں گے ، بلاول بھٹو زرداری
حیدرآباد(آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم منتخب ہوکرمہنگائی اور مسائل کا خاتمہ کریں گے ، میں نے اپنے منشور کے حوالے سے عوام سے وعدہ کیا ہے ،ہم نے حکومت بنائی تو اپنے 10 نکات پر عمل کروں گا ، پاکستان کی آمدنی کو دوگنا کردوں گا ، 30لاکھ گھر بناکر دوں گا، عوام کو تین سو یونٹ بجلی مفت دیں گے ۔ اگر ہم نے وفاقی حکومت بنائی تو نوجوان بھائیوں اور بہنوں کو جنہیں روزگار نہیں مل رہا انہیں یوتھ کارڈ بناکر دیں گے ، بینظیرمزدور کارڈ کے ذریعے غریب مزدوروں کی مدد کی جائیگی، ہر ضلع میں یونیورسٹی بناکر دیں گے۔وہ حیدرآباد میں حسین آباد کے ذوالفقار بھٹو اسپورٹس کمپلیکس میں انتخابی جلسے سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر مراد علی شاہ ، عاجز دھامراہ، جام خان شورو، عبدالجبار خان، نزہت پٹھان، فرید خان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ حیدرآباد کے عوام نے ہمارے جیالے کو میئر بنوایا میں عوام کا شکر گزار ہوں اور اب اسی طرح حیدرآباد کی ہر سیٹ پر جیالے کو کامیاب کروانا ہے ، الیکشن میں چند روز رہ گئے ہیں ، آپ کسی آزاد امیدوار کو ووٹ دے کر اپنا ووٹ ضائع نہ کریں اسی طرح جب آپ کوکہا جائیگا کہ پتنگ پر مہر لگائیں تو آپ نے کہنا ہے کہ ہم ”را“ سے پیسے لے کر پاکستان میں سیاست کرنے والوں کو ووٹ نہیں دیں گے آپ کو کہا جائیگا کتاب پر مہر لگائیں تو آپ انہیں کہنا کہ ہم مذہبی نفرت پیدا کرنے والوں کو ووٹ نہیں دیتے ۔انہوں نے کہاکہ وفاق میں ایک جماعت نفرت کی سیاست کررہی ہے اس کی سیاسی انتقامی سیاست کی وجہ سے ملک اور عوام کا نقصان ہورہا ہے ، انہیں صرف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننے کی فکر ہے ، 8فروری کو عوام تیر پر مہر لگاکر ان کی سیاست کو دفن کردیں گے۔ ہم تقسیم اور نفرت کی سیاست نہیں چاہتے ، برسراقتدار آکر عوام کے مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں چند روز رہ گئے ہیں، اب مقابلہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) کا ہے ، آپ کسی اور کو اپنا ووٹ دے کر ضائع نہ کریں ، اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ چوتھی بار نواز شریف کو وزیراعظم بننے سے روکیں تو پھر تیر پر ٹھپہ لگاکر پیپلزپارٹی کو جتوائیں اور ہم شیر کا شکار کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ حیدرآباد کے عوام نے مسلسل تشدد کی سیاست کو د یکھا ہے ، قربانیاں دیں ، نقصان اٹھایا ، یہاں کے عوام کبھی آمر کے سامنے نہیں جھکے ، ہمارا جن سے مقابلہ ہے آپ ان کی اصلیت کو جانتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 90 کی دھائی میں اس شہر میں جھوٹ، تقسیم اور نفرت کی سیاست کی گئی ، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو محبت کی سیاست کرنا چاہتی ہے ، انہوں نے کہاکہ ہم مہنگائی اور مسائل کا خاتمہ کریں گے ، میں نے اپنے منشور کے حوالے سے عوام سے وعدہ کیا ہے ،ہم نے حکومت بنائی تو اپنے 10 نکات پر عمل کروں گا ، پاکستان کی آمدنی کو دوگنا کردوں گا ، 30لاکھ گھر بناکر دوں گا، عوام کو تین سو یونٹ بجلی مفت دیں گے ۔ اگر ہم نے وفاقی حکومت بنائی تو نوجوان بھائیوں اور بہنوں کو جنہیں روزگار نہیں مل رہا انہیں یوتھ کارڈ بناکر دیں گے ، بینظیرمزدور کارڈ کے ذریعے غریب مزدوروں کی مدد کی جائیگی، ہر ضلع میں یونیورسٹی بناکر دیں گے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و سابقہ وزیراعلیٰ سندھ سید مرا دعلی شاہ نے کہاکہ حیدرآباد کے عوام نے اعلان کردیا ہے کہ حیدرآباد سے سارے امیدوار بھاری اکثریت سے جیتیں گے، برسات کے باوجود حیدرآباد میں اتنا بڑا جلسہ پارٹی اور بلاول بھٹو سے محبت کا ثبوت ہے۔ وہ حیدرآبا دمیں جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ صبح سے ایسا لگ رہا تھا کہ یہ جلسہ نہیں ہوگا لیکن جیالوں کاکہنا تھا کہ آندھی آئے یا طوفان ہم بلاول کو سنیں گے ۔ ایم کیوایم کے ایک مردہ گھوڑے کو چابک مارکر چلانے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم ان کی بلدیاتی انتخابات میں منتیں کرتے رہے الیکشن لڑ لوانہوں نے بائیکاٹ کیا کیونکہ انہیں پتہ تھا کہ انہیں شکست فاش ہوگی۔ یہی جماعت 2روز پہلے یہاں ایک جلسی کو بڑا جلسہ کہہ رہی تھی اگر موازنہ کریں تو تو یہاں موجود جیالوں کی چار قطار جتنے لوگ ان کے پاس نہیں تھے ۔
Comments are closed.