وزیراعظم پاکستان، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر اور جنرل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی سٹاف نے مظفرآباد کا دورہ
راولپنڈی(آن لائن)سیاسی و عسکری قیادت نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والے انسانی اور سلامتی کے بحران سے علاقائی امن اور استحکام کو شدید خطرہ ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ظلم وستم کی مذمت کرتے ہیں ،بھارت معصوم پاکستانی شہریوں کونشانہ بنارہاہے، ان خیالات کا اظہار وزیراعظم اور آرمی چیف نے مظفرآباد کے دورہ کے موقع پر کیا ۔ بعدازاں آرمی چیف نے ساریان سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ اگلے مورچوں پر تعینات فوجیوں کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جموں و کشمیر یادگار مظفرآباد پہنچنے پر پاکستان کے وزیر اعظم، وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور سی او اے ایس نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدا کی عظیم قربانیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔سیاسی و عسکری قیادت نے اعتراف کیا کہ قیادت نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ظلم وستم کی مذمت کی۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے بے دریغ ظلم و بربریت کے سامنے کشمیریوں کا استقامت، لچک اور غیر متزلزل ایمان مثالی ہے۔پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا۔”بھارت غیر قانونی انتظامی اور یکطرفہ طور پر مسلط کردہ سخت قوانین اور حفاظتی پابندیوں کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی آبادی کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بھارت زبردستی مقبوضہ کشمیر میں بہیمانہ قوانین نافذکررہاہے۔ایسے جبراوربربریت سے کشمیریوں کی جدوجہدکودبایانہیں جاسکتا۔آرمی چیف کو ایل او سی کے ساتھ تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور انہوں نے آپریشنل تیاریوں، اعلیٰ حوصلے اور ہندوستانی سی ایف وی کے خلاف فوجیوں کے موثر ردعمل کی تعریف کی۔
فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے، آرمی چیف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی علاقائی خودمختاری کی کسی بھی جارحیت یا خلاف ورزی کا بھرپور قومی عزم اور فوجی طاقت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔پاکستانی فوج خطرے کے مکمل اسپیکٹرم سے بخوبی واقف ہے اور موٴثر جواب دینے کے لیے ہمیشہ تیار ہے”۔انہوں نے پاکستان میں ہندوستانی ریاست کی سرپرستی میں دہشت گردی کا بھی تذکرہ کیا جوبھارت معصوم پاکستانی شہریوں کونشانہ بنارہاہے، آرمی چیف نے کہاکہ بھارتی ریاستی دہشتگردی بین الاقوامی قوانین اوراقتدارکے منافی ہیں،بھارت کادیگرممالک کے امورمیں مداخلت بے نقاب ہوچکی ہے ،بھارت کاشرمناک چہرہ دنیاکے سامنے آچکاہے، پاکستان ایسی تمام کوششوں کو بے نقاب کرتا رہے گا اور اپنے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گا۔قبل ازیں آمد پر کور کمانڈر راولپنڈی نے آرمی چیف کا استقبال کی۔
Comments are closed.