میں اور پونم پانڈے ابھی تک قانونی طور پر شادی شدہ ہیں،سیم بمبئی
ممبئی (آن لائن) بھارتی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کے شوہر سیم بمبئی نے سروائیکل کینسر کے بارے میں آگاہی مہم کے نام پر اپنی اہلیہ کے موت کے ڈرامے پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے
۔سیم بمبئی نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران پونم پانڈے سے طلاق کی خبروں کی ترید کرتے ہوئے کہا کہ میں اور پونم پانڈے ابھی تک قانونی طور پر شادی شدہ ہیں۔اس انٹرویو کے دوران ان سے یہ سوال بھی کیا گیا کہکیا آپ کو بھی پونم پانڈے کی جانب سے خود کی موت کی جھوٹی خبر پھیلانے پر حیرانی ہوئی سیم بمبئی نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہیں مجھے بالکل اس پر کوئی حیرانی یا پریشانی نہیں ہوئی بلکہ پونم پانڈے نے جو کچھ بھی کیا مجھے اس پر بہت خوشی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ زندہ ہیں بس میرے لیے اتنا ہی کافی ہے۔سیم بمبئی نے کہا کہجب میں نے پونم پانڈے کی موت کی خبر سنی تو مجھے کچھ بھی محسوس نہیں ہوا، مجھے یہ خبر سن کر ایسا بالکل نہیں لگا کہ میں نے کسی کو کھو دیا ہے۔انہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جب دو لوگ ایک دوسرے کے بہت قریب ہوتے ہیں تو ایک دوسرے کے بارے میں ہر چیز کو محسوس کر سکتے ہیں اور میں تو روز پونم پانڈے کے بارے میں سوچتا ہوں اور ان کے لیے دعا کرتا ہوں تو اگر کبھی ان کے ساتھ کچھ بھی برا ہوگا تو مجھے محسوس ہوگا اور خود بخود پتہ چل جائے گا کہ وہ کسی مصیبت میں ہیں۔
Comments are closed.