بھارت کشمیر کو قبرستان بناکر یہ نہ سوچے کہ امن قائم کردیا، مرتضیٰ سولنگی
اسلام آباد آباد (آن لائن) نگراں وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ کشمیری اپنے حق خودارادیت کے لیے کوشاں ہیں اور ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، بھارت کشمیر کو قبرستان بنا کر یہ نہ سوچے کہ کشمیر میں امن قائم کر دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 1947ء میں بھی کشمیر نے خودارادیت کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم بھارت نے اس وقت بھی جبری الحاق کیا لیکن کشمیری عوام اس جبری فیصلے کے خلاف اٹھ کھڑے ہوے ۔ وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ 1987ء کے نام نہاد الیکشن کے خلاف بھی کشمیریوں نے آواز بلند کی، یہ چوتھی نسل ہے جو اس ظلم میں مبتلا ہے۔ ظلم میں مبتلا ہونے کے باوجود آزادی کے حصول تک کشمیر کا بچہ بچہ جدو جہد جاری رکھنے کے لئے پر عزم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کی یہ تحریک کامیابی سے ہمکنار ہو گی ۔
Comments are closed.