اچھے دن جلد واپس آئیں گے ،سوچ اور وقت بدل رہا ہے،مریم اورنگزیب
لاہور(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اچھے دن جلد واپس آئیں گے ،سوچ اور وقت بدل رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر (ایکس)پر اپنے ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نواز دو کا نعرہ ہر بچے کی زبان پر آ چکا ہے، نواز شریف کی وعدوں کی تکمیل کی سچائی ملک کے ہر کونے کے بچے بچے تک پہنچ چکی ہے۔ملک میں ایک بار پھر مہنگائی میں کمی ہوگی اور مسلم لیگ ن کی حکومت الیکشن میں کامیابی کے بعد عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے گی اور ملک میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عوام 8 فروری کو شیر کو ووٹ دیکر پاکستان کو نواز دو کے نعرے کی تکمیل کریں تاکہ ملک میں خوشحالی کا دور آسکے۔
Comments are closed.