حکمران اللہ تعالیٰ اور عوام کو جواب دہ ہیں،مریم نواز
مری (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مر یم نواز نے کہا ہے کہ حکمران اللہ تعالیٰ اور عوام کو جواب دہ ہیں، اس الیکشن میں مری والے اس حکمران سے جواب مانگیں کہ جب لوگ یہاں مر رہے تھے وہ کہاں تھا۔ نواز شریف عوام کی تکلیف کی خاطر اپنے فیصلے بدل لیتے ہیں۔ بزرگ نوجوانوں سے اپیل ہے کہ ووٹ کی پرچی کوئی کاغذ کا ٹکڑا نہیں اسے سوچ سمجھ کر دیں۔ مری میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو کبھی گھر بیٹھے دیکھا ۔ نواز شریف عوام کی تکلیف کی خاطر اپنے فیصلے بدل لیتے ہیں وہ آج موسم کی خرابی کے سبب بائی روڈ پہنچے کیوں کہ حکمران اللہ تعالیٰ اور عوام کو جواب دہ ہیں۔ انہوں نے کہا اس الیکشن میں مری والے اس حکمران سے جواب مانگیں کہ جب لوگ یہاں مر رہے تھے کہ وہ کہاں تھا۔ مریم نواز نے عوام سے پوچھا کہ جب نواز شریف آتے ہیں تو مزدوروں کا گھر کا چولہا جلتا ہے، لوگوں کو روزگار ملتا ہے۔ انہوں نے کہا الیکشن میں چند دن رہ گئے ہیں، بزرگ نوجوانوں سے اپیل ہے کہ ووٹ کی پرچی کوئی کاغذ کا ٹکڑا نہیں اسے سوچ سمجھ کر دیں یہ ملک کی ترقی اور آپ کی آئندہ آنے والی نسلوں کا فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا اگر آپ مری کے مسائل اور لوگوں کے مسائل، روزگار، تعلیم اور صحت کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں تو پھر شیر پر مہر لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ شیر پر مہر لگاوٴ اور پاکستان کو نواز دو۔ انہوں نے کہاہم مری کے مسائل حل کریں گے، یہاں گیس کا مسئلہ ہے اسے حل کیا جائے گا، میں وعدہ کرتی ہوں کہ اگر مری نے شیر کو منتخب کیا تو یہاں کسی بھی شہر سے زیادہ ترقی لائیں گے۔انہوں نے یوم کشمیر کی مناسبت سے نعرہ لگاتے ہوے کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔
Comments are closed.