مجھے نکالنے والے ایک ایک کر کے انجام کو پہنچے،نواز شریف
مری (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزا ور نااہلی کو قدرت کا جواب قرار دیتے ہوے کہا ہے کہ مجھے نکالنے والے ایک ایک کر کے انجام کو پہنچے اور مجھے نے اللہ نے سرخرو کر کے ایک بار پھر اپنے عوام کے درمیان لاکھڑا کیا۔ مری میں جلسے سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ میں 1950 میں پیدا ہوا اور پہلی بار مری 1956 میں آیا، 1985 میں وزیراعلیٰ بنا تو سب سے پہلے پنڈی مری میٹل روڈ بنوایا،
مجھے مری میں کہیں بھی لے جائیں میں آپ کو راستے بتا دوں گا۔لیگی قائد نے کہا کہ نوازشریف کو نکالنے والا تاحیات نااہل ہوچکا ہے اور نوازشریف عوام کے سامنے کھڑا ہے، جس نے مجھے نکالا تھا آج وہ خود استعفیٰ دے کر گھر چلا گیا، وہ شخص جو 8 ماہ بعد چیف جسٹس بننے والا تھا آج گھر جارہا ہے، مجھے تاحیات نااہل کیا گیا تھا لیکن میں آج آپ کے سامنے کھڑا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں روٹی، گھی اور پیٹرول سب کچھ سستا تھا تو پھر آپ نے مجھے کیوں نکالا، مجھے نکال دیا تو میری جگہ جس کو لائے وہ کہتا تھا ایک کروڑ نوکریاں دوں گا، کیا کسی کو نوکری ملی۔ وہ انڈے مرغی کہاں چلے گئے۔ بلین ٹری کا جھوٹ بولا گیا، نواز شریف نے مزید کہا کہ کہتے ہیں یوتھ ان کے ساتھ ہے، یوتھ تو سارے یہاں میرے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) پاکستان کو دوبارہ تعمیر کرے گی۔ یہ میرا وعدہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کشمیری آج یوم یکجہتی منا رہے ہیں ہم بھی اپنے کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے تک ہماری جدوجہد بھی جاری رہے گی ۔
Comments are closed.