بھارتی جارحیت کاجواب دینے کیلئے بھر پور صلاحیت اور جرات رکھتے ہیں،وزیر اعظم

مظفرآباد (آن لائن) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے بھارت کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اقوام متحدہ کی قرارداوں کو ہر گز متروک نہیں کیا جاسکتا ۔ ہم تنازعہ نہیں چاہتے تاہم کسی بھی بھارتی جارحیت کا جواب دینے کی بھر پور صلاحیت اور جرات رکھتے ہیں ۔ بانی پاکستان نے کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہماری اپنی شہ رگ کو کبھی کٹنے نہیں دیں گے ۔ ان کیالات کا اظہار انہوں نے آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا حکموت پاکستان نے ہر بین الاقوامی فورم پر کشمیر کاز کی حمائت کی ہے ۔ بانی پاکستان نے کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیر کے بغیر پاکستان نا مکمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر سال یو ن یکجہتی کشمیر اس عزم کے ساتھ مناتا ہے کہ کشمیریوں کو حق کود ارادیت دلوانے تک تحریک آزادی کی حمائت جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا آج جمون کشمیر کے ہزاروں افراد حق کود ارادیت کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں ۔ اور بھارتی قبضے کے سامنے نہ جھکنے کاعزم ہر روز تازہ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیں کبھی را ئیگاں نہیں جائیں گی ۔ انہوں نے کہا نام نہاد جمہوریت کے دعویدار بھار اس حقیقت کا ادراک کر لینا چاہیے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اقوام متحدی کی قراردادوں کو متروک نہیں کیا جا سکتا ، بھارت یہ مسئلہ خود اقوام متحدہ میں لے گیا تھا ۔ اور اب اس سے خود ہی بھاگ بھی رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح اور خوشحالی کے لئے بھی ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کا اتحاد کشمیر میں دہشتگر دی کے لئے استعمال ہورہا ہے ۔ کشمیر یوں کو خوف وہراس میں مبتلا کرنے اور جدو جہد آزادی کو ترک کرنے ک کے لئے تمام تر مذموم ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ ماورائے عدالت قتل عام کیا جا رہا ہے ۔ گذشتہ پینتیس سالوں میں چھیانوے ہزا ر کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ۔ انہوں نے کہا کہ اب ان تمام مظالم کا خاتمہ ہونا چاہیے ۔ اس کے لئے عالمی براد ری کو بیدار ہو نا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جو ہوا جو ہوا وہ انسانی المیے سے کم نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام عالمی برادری ، اور حقوق انسانی کی عالمی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حلا کے لئے بھارت پر د باو ڈالیں او ر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر حل کروائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے ۔ تاہم ہماری اس خوا ہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ بھارت کے کسی بھی حملے کا بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

Comments are closed.