111 سیاسی جماعتوں کی 275 خواتین امیدوارمیدان میں،فافن

اسلام آبا د(آن لائن)انتخابات 2024 میں جنرل نشستوں پر سیاسی جماعتوں کی خواتین امیدواروں سے متعلق فافن کی جائزہ رپورٹ جاری کر دی۔

فافن رپورٹ کے مطابق الیکشنز 2024 میں جنرل نشستوں پر 111 سیاسی جماعتوں کی 275 خواتین امیدوار ہیں ،خواتین امیدوار ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر سیاسی جماعتوں کے نامزد 6037 امیدواروں کا 6ء 4 فیصد ہیں ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کل 6037 انتخابی امیدوار ہیں ، خواتین امیدوار 6ء 4 فیصد ہیں ، فافن رپورٹ کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے انتخابی امیدواروں کے فارم 33 کی بنیاد پر ہے،مذکورہ قانون کا تکنیکی اطلاق جنرل نشستوں پر کم از کم 20 امیدوار نامزد کرنے والی جماعت پر ہوتا ہے ، کل 111 سیاسی جماعتوں میں سے30 جماعتوں نے 5 فیصد سے زائد خواتین امیدوار نامزد کیں، چار سیاسی جماعتوں نے 5ء 4 سے 5 فیصد کیدرمیان شرح سے خواتین امیدوار نامزد کیں، ستتر (77) جماعتوں نے 5ء 4 فیصد تک خواتین امیدوار نامزد کیں ، قومی اسمبلی کے انتخابی حلقوں پر 94 جماعتوں کے 1872 امیدوار ، 91ء 4 فیصد یعنی 92 خواتین امیدوار ہیں۔

Comments are closed.