اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے ،بشری بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا
اسلام آبا د(آن لائن)بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کے بنی گالہ میں گھر کو سب جیل قرار دینے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔
بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کے بنی گالہ میں گھر کو سب جیل قرار دینے کیخلاف درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 31 جنوری 2024 کو جاری خان ہاوٴس کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے،بشریٰ بی بی کو خان ہاوٴس بنی گالا سے واپس اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں،درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ31 جنوری کو بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ریفرنس میں 14 سال قید کی سزا سنائی گئی،بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل پہنچ کر خود کو گرفتاری کیلئے سرنڈر کیا،بشریٰ بی بی نے صبح 10 بجے اڈیالہ جیل پہنچ کر سپریٹینڈنٹ کو آگاہ کیا کہ وہ خود کو گرفتاری کیلئے پیش کرنے کیلئے آئی ہیں،بشریٰ بی بی کو صبح 10 سے رات 9 بجے تک انتظار گاہ میں ٹھہرایا گیا،رات 9 بجے کے بعد بشریٰ بی بی کو کہا گیا کہ آپ کو کسی اور جیل منتقل کیا جا رہا ہے،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی جانب سے خان ہاوٴس کو سب جیل قرار دے کر وہاں منتقل کرنے کی کبھی کوئی درخواست نہیں کی گئی۔
Comments are closed.