ایک طرف نوازشریف وطن سے محبت کرتا ہے دوسری طرف ملک دشمنی ہے، شہباز شریف
قصور( آن لائن )صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی قیادت میں ضلع قصور کو لاہور بنا دیں گے اور ہر چیز دیں گے، ایک طرف نوازشریف وطن سے محبت کرتا ہے دوسری طرف ملک دشمنی ہے، نوازشریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بن کر ملک کو مشکلات سے نکالیں گے۔ ایک طرف ایثار و قربانی ہے تو دوسری طرف لالچ اور پیسہ بٹورنے کی خواہش ہے۔ ایک طرف تحمل اور برداشت ہے تو دوسری طرف تکبر اور رعونت ہے،نواز شریف کا تین مرتبہ تختہ الٹا گیا لیکن کبھی کسی سپہ سالار کو میر جعفر نہیں بولا، یہ ہے عوام کا نواز شریف ہے۔قصور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ایک طرف 9 مئی والا ہے تو دوسری طرف 28 مئی والا نوازشریف بیٹھا ہے۔ نوازشریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا۔ حالیہ سالوں میں جب سیلاب آئے تو وہ دھرنے دیتے رہے، سازشیں کرتے رہے۔ ایک طرف اندھیرے تھے نوازشریف روشنی لایا۔ماضی میں جب بھی ملک پر کڑا وقت آیا نوازشریف آگے بڑھ کر آیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو کامیاب کریں تو ملک کو مشکل سے نکال دیں گے، ایک طرف نواز شریف کی خدمت اور دوسری طرف فراڈ ہے، ایک طرف تحمل اور برداشت اور دوسری طرف رعونت ہے، ایک طرف ایثار اور قربانی تو دوسری طرف پیسہ بٹورنے کی خواہش ہے (ن) لیگ کو موقع دیا تو قصور کو بھی لاہور بنادیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ 8 فروری کو طلوع ہونے والا سورج 9 مئی کوختم کردے گا۔صدر مسلم لیگ (ن) نے بتایا کہ نواز شریف کے خلاف کتنی بڑی سازش ہوئی
، نواز شریف نے اپنا مقدمہ اللہ پر چھوڑا تھا، ہم نے شہدا کو گالی نہیں دی یا شہدا کی یادگاروں کو آگ نہیں لگائی، نواز شریف نے جادو ٹونے کا سہارا بھی نہیں لیا۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ایک مہربان نے کہا (ن) لیگ نے سندھ میں جلسے نہیں کیے، میں مہربان سے کہتا ہوں آپ کی کارکردگی ہی ہماری سندھ میں انتخابی مہم ہے۔ انہوں نے کہاکہنواز شریف کا تین مرتبہ تختہ الٹا گیا لیکن کبھی کسی سپہ سالار کو میر جعفر نہیں بولا، یہ ہے عوام کا نواز شریف ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ پورے پاکستان میں ترقیاتی کام کی جس کی تختیاں لگیں وہ نواز شریف ہے، نواز شریف 8 فروری کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوکر عوام کو مشکلات سے نکالیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ سندھ والی پارٹی کراچی میں تو ترقیاتی کام نہیں کر سکی اور کہتی ہے کہ کراچی کو لاہور بنا دیں گے، جنہوں نے کراچی کو لاہور بنانا ہے تو باقی کیا بات رہ گئی!۔صدر ن لیگ نے کہا کہ ایک طرف 9 مئی کا واقعہ ہے اور دوسری طرف 28 مئی والا نواز شریف ہے، ایک طرف اندھیرے تھے تو نواز شریف روشنی لایا۔شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف نے 28 مئی کو پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔ اب کوئی ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھے گا۔ آپ نے مجھے اس حلقے میں امیدوار بنا کر خرید لیا ہے،سابق وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں جب بھی ملک پر کڑا وقت آیا نواز شریف آگے آیا، نوازشریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا، ایک طرف نو مئی کی ملک کی سازش اور دوسری طرف 28 مئی ہے، ایک طرف اندھیرے تھے تو دوسری طرف نوازشریف روشنی لے کرآئے۔شہبازشریف نے کہا کہ ایک طرف برداشت اور دوسری طرف تکبر ہے، ایک طرف دعائیں اور دوسری طرف گالم گلوچ ہے، ایک طرف ایثار اور قربانی اور دوسری طرف لالچ اور پیسا بٹورنے کی سازش، ایک طرف نوازشریف کی ملک سے محبت اور دوسری طرف دشمنی ۔ 8 فروری کو آپ نے شیر پر مہر لگانی ہے۔
Comments are closed.