چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی دوسرے عالمی دفاعی شو کے موقع پر سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات
راولپنڈی(آن لائن)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا دوسرے عالمی دفاعی شو میں شرکت کیلئے سعودی عرب کے سرکاری دورہ کیا۔ انہوں نے سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سعودی وزیر دفاع نے اسٹریٹجک سیکورٹی معاملات اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ جنرل ساحر مرز ا نے پاکستان کی مختلف تنظیموں کے اسٹالز کا بھی دورہ کیا اور ورلڈ ڈیفنس شو میں الفتح II میزائل اسٹال کا افتتاح کیا۔چیئرمین نے جنرل فیاض بن حمید الرویلی، چیف آف جنرل اسٹاف کنگ آف سعودی عربیہ اور لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطر، چیف آف رائل سعودی لینڈ فورسز، کنگ آف سعودی عربیہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔
Comments are closed.