آٹھ فروری صرف الیکشن نہیں ملک و قوم کی تقدیر کا فیصلہ ہے ، مریم نواز
قصور، کھڈیاں خاص( آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہاہے کہ جو کہتے تھے نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی وہ دیکھ لیں یہاں سیاست بھی نواز شریف سے شروع ہوتی ہے اور ختم بھی نواز شریف پر ہوتی ہے ،قصور نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیاہے ،پاکستان کی سیاست نوازشریف کے بغیر مکمل ہے ،عوام نے تکلیفیں برداشت کیں ، دکھ برداشت کیں مگر نواز شریف کا سر نہیں جھکنے دیا ،آج ہرسروے کہہ رہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے تمام سیاسی جماعتوں کو ترقی کے میدان میں پیچھے چھوڑ دیا ہے ، مخالفین نے طریقہ ڈھونڈ لیا ہے کہ کارکردگی بیان کرنے کیلئے کچھ نہیں تو نواز شریف پر تنقید شروع کردو،میرا سیاسی جنم ایسے سیاسی دور میں ہوا جہاں ماں ، بہن بیٹی کی عزت نہیں تھی ،ان کو کال کھوٹریوں میں بند کیا جاتا تھا ،مجھ پر نواز شریف پر شہباز شریف پر ذاتی تنقید کی گئی ، عزت کی دھجیاں اڑائی گئیں مگر نواز شریف اور اس کے ساتھیوں نے صبر و استقام کا دامن نہیں چھوڑا اور آج نواز شریف عوام کے درمیان اور انتقام کی سیاست کرنے والے جیل میں ہیں ۔قصور کھڈیاں خاص میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نیانتخابی مہم کا آخری جلسہ قصور میں کیا، نواز شریف نے قصور میں انتخابی مہم کا آخری جلسہ کرکے محبت کاثبوت دیا ہے، میں قصور والوں سمیت پوری قوم کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔مریم نواز نے بتایا کہ تمام سروے یہ کہہ رہے کہ (ن) لیگ مقبولیت میں سب سے آگے ہے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر ظلم و جبر کی ہر حد کو پھلانگا گیا تھا، کہا گیا تھا کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی ہے مگر آج سیاست نواز شریف سے شروع اور انہی پر ختم ہو رہی ہے، ملک میں نواز شریف کے علاوہ کسی کی بات نہیں ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین کی تقریر بھی نواز شریف سے شروع ہوکر نواز شریف پر ختم ہوتی ہے مگر (ن) لیگی قیادت نے مخالفین پر ذاتی تنقید نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ میں آج وعدہ کرتی ہوں کہ تمام مظالم بھلانے کو تیار ہوں، آوٴ آج جلاوٴ، گھیراوٴ کا دور ختم کر دیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی شکر گزار ہوں کہ پاکستان کی بیٹیوں اور بہنوں کو گرفتار کرے چکیاں پیسنے پر لگادیا گیا، نواز شریف کی کردار کشی کی گئی اور مجھے بھی نہیں بخشا گیا، ہم پر کیچڑ اچھالی گئی، لیکن ان کے خلاف فیصلے آئے تو ہم نے ان پر تنقید نہیں کی۔مریم نواز نے کہا کہ میں نے اسی جدوجہد میں اپنی ماں کھوئی ہے جو کبھی واپس نہیں آئے گی، میں عوام کو گواہ بناکر کہتی ہوں کہ میں سب کچھ بھلانے کو تیار ہوں، میں تحریک انصاف کے نوجوان جو جیلوں میں پڑے ہیں انہیں بھی پیغام ہے کہ نفرت کی سیاست کو دفن کردیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے جلسے میں عوام دوڑی چلی آتی ہے۔ کہتے ہیں نواز شریف کی سیاست ختم ہو گئی، آج سیاست بھی نوازشریف سے شروع ہورہی ہے اور ختم بھی۔ ہر سروے کہہ رہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے مقبولیت میں تمام سیاسی جماعتوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ پیغام دیتی ہوں کہ نفرت کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے ختم کردیں۔ چاہتی ہوں نوجوان خودمختار ہو، آئی ٹی میں اس کا مستقبل ہو۔ ہرجلسے میں مجھ ذاتی حملے ہوئے، پچھلے ساتھ برسوں میں نواز شریف کے خلاف ظلم و جبر کی ہر لائن پار کی گئی۔ پچھلے چند سالوں میں ایسا ہوا جو سیاست میں کبھی نہیں ہوا تھا۔انھوں نے کہا کہ 8فروری کو ملک کی تقدیر کا فیصلہ ہے، 8 فروری کوفیصلہ ذاتی پسند نہ پسندنہیں مستقبل کیلئے کرناہے، ہماری توجہ انتقام نہیں عوام کی خدمت ہوگی، ایسے پاکستان کاخواب دیکھتی ہوں جہاں غریب کابچہ بھوکانہ سوئے۔ سب کو دعوت دیتی ہوں جلاوٴ گھیراوٴ کا باب بند کردیں۔ نوجوانوں کے ہاتھ میں پٹرول بم نہیں ڈگریاں ہوں۔مریم نواز نے کہا کہ ان لوگوں نے 9 مئی کو جو کیا ہم ان پر بات کرتے ہیں، اپنے والداورعوام کو تکلیف میں دیکھنا آسان نہیں تھا، مخالفین کو کچھ کہنا نہیں آتاتو نوازشریف پر تنقید کرتیہیں، نوازشریف کے خلاف انتقام کی لائن کراس کی گئی، کہا گیا نوازشریف تاریخ کا حصہ بن گیا،انکی سیاست ختم ہوگی، ا?پ لوگوں کو دیکھ کردل خوش ہوگیا، ہم نے شہباز شریف کو الیکشن لڑنے قصوربھیجا۔
Comments are closed.