سالگرہ پر سب سے سستا تحفہ عامر خان نے دیا تھا، جوہی چاولہ کا انکشاف
ممبئی(آن لائن) بھارتی معروف سابقہ اداکارہ جوہی چاولہ نے انکشاف کیا کہ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ایک بار ان کی سالگرہ کی مبارکباد دینے اِن کے گھر آئے تھے لیکن اداکار کے تحفے نے سب کو حیران کر دیا تھا۔جوہی چاولہ نے حال ہی میں ڈانس رئیلٹی شو جھلک دکھلا جا سیزن 11 کی ایک قسط میں شرکت کی۔جوہی چاولہ کے بالی ووڈ میں شاندار کیریئر کو ایک خاص قسط کے ساتھ منایا گیا جس کا عنوان تھا جشن جوہی کا۔اس دوران جوہی چاولہ نے اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کے خاص اور خوبصورت لمحات سے متعلق اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔
یاد رہے کہ جوہی چاولہ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ کئی فلموں میں اسکرین شیئر کر چکی ہیں۔1984 میں مس انڈیا بیوٹی کا مقابلہ جیتنے کے بعد جوہی نے 1986 کی فلم سلطنت میں مختصر کردار کے ساتھ اپنی اداکاری کا آغاز کیا تھا لیکن 1988 میں ریلیز ہونے والی فلم قیامت سے قیامت تک نے جوہی کو شہرت دلوائی تھی، جوہی نے یہ فلم عامر خان کے ساتھ کی تھی۔جوہی اور عامر نے فلم ہم ہیں راہی پیار کے، دولت کی جنگ، لو لو لو عشق، انداز اپنا اپنا اور ڈر جیسی دیگر فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔جھلک دکھلا جا 11 کی جج فرح خان نے جوہی سے پوچھا کہ اِنہیں کسی بھی مشہور شخصیات میں سے سب سے سستا تحفہ کس نے دیا تھا جس پر جوہی نے آڈئینس سے سوال کیا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں نام بتاوں جوہی نے جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ عامر خان تھے۔جوہی نے مزید کہا کہ یہ وہ وقت تھا جب ہم ابھی نئے نئے مشہور ہوئے تھے، میری سالگرہ کے روز شام کو عامر نے فون کیا اور کہا کہ وہ میرے گھر آئیں گے، وہ مجھے سالگرہ کی مبارکباد دینے میرے گھر آئے، میرے گھر کے سب ہی لوگ بہت پرجوش تھے، عامر خان نے بیٹھ کر میرے لیے ایک چھوٹی سی چاکلیٹ نکالی اور کہا کہ یہ میرا تحفہ ہے۔
Comments are closed.