قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں 111 امید وار آمنے سامنے

اسلام آبا د(آن لائن)اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 46، 47 اور 48 میں کل پولنگ سٹیشن کی تعداد 990 ہے جن میں حساس پولنگ سٹیشن کی تعداد 123 جبکہ انتہائی حساس کی تعداد 31 ہے،رپورٹ کے مطابق تینوں حلقوں میں کل 111 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ،حلقہ این اے 46 میں 42 امیدوار ہیں، این اے 47 میں 30 امیدوار مد مقابل ہیں،حلقہ این اے 48 میں 39 امیدوار آمنے سامنے ہیں،مرد رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 68 ہزار 505اورخواتین رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 14 ہزار 6 سو 25 ہے،تمام پولنگ سٹیشنز میں 1040 پریزائڈنگ افسران تعینات ہیں،اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسران کی تعداد 3 ہزار 251 ہے،پولنگ افسران بھی 3 ہزار 251 ہیں،شہر کے تمام پولنگ سٹیشن کی سکیورٹی پر اسلام آباد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 10 ہزار اہلکار فرائض انجام دینگے،اضافی اور نظم و ضبط کی ڈیوٹیوں کے لیے رضاکار اور ریٹائرڈ پولیس افسران کی خدمات لی جائیں گی،خواتین کے پولنگ اسٹیشنز کیلیے ضلعی انتظامیہ سے 500 خواتین رضاکاروں کی خدمات کی درخواست کی گئی ہے،تمام حساس پولنگ اسٹیشنز پر کیمرے نصب کیے جائیں گے،سیف سٹی اسلام آباد میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا،الیکشن سے قبل ، دوران اور بعد میں اسلحے کی نمائش ، احتجاج ، ہوائی فائرنگ یا امن عامہ میں خلل پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Comments are closed.