اسلام آبا د(آن لائن)الیکشن 2024، پرامن انعقاد کیلئے سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کی تفصیلات سامنے آگئی ،الیکشن 2024ء کے پرامن ماحول میں انعقاد کیلئے ملک بھر میں الیکشن کمیشن کی درخواست پر کوئیک رسپانس فورس کے106942 اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ،اس کے علاوہ 23940 سکیورٹی اہلکار مستقل طور پر الیکشن کے دوران ڈیوٹی سرانجام دینگے، پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے مجموعی طور پر 130882 اہلکار الیکشن ڈیوٹی پر مامور ہونگے،الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے ملک بھر میں پولیس کے 465736 مجموعی طور پر اہلکار تعینات ہونگے،امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے آرمی، سول آرمڈ فورسز اور پولیس کے مجموعی طور پر 596618 اہلکار الیکشن ڈیوٹی سرانجام دینگے، پنجاب میں الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے پولیس کے 216000 اہلکار تعینات ہونگے،صوبہ سندھ میں 110720، خیبرپختونخوا میں 92535 اور بلوچستان میں 46481 پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دینگے،پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ووٹرز کو پرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں عام انتخابات 2024 کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے پاکستان میں 8 فروری کو عام انتخابات ہونے جارہے ہیں جس میں عوام آئندہ 5 سال کیلئے اپنے نمائندگان کا انتخاب کریں گے، آئین پاکستان ملک میں صاف اور شفاف انتخابات کروانے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کو سونپتا ہے،اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن کے ساتھ باقی ادارے مدد کرنے کے پابند ہیں، سیاسی جماعتوں کو کچلنے کی کوشش کی جارہی ہیجو ملک کے مفاد میں نہیں ہے ، پاکستان کی سالمیت، بقاء اور ترقی کیلئے ضروری ہے کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کو پروان چڑھنے دیا جائے، ہم بطور محافظ آئین یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ مورخہ 8 فروری کو عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنیمیں مکمل آزادی فراہم کی جائے۔ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ چند مہینوں میں ہونے والے واقعات کو دہرایا نہ جائے، اعلامیہ میں مزید کہا گیا آئین کی روح کے مطابق اصل عوامی نمائندے منتخب ہو سکیں، گزشتہ چند ماہ میں عوام کے اندر اپنے اداروں کے بارے میں منفی جذبات ہمارے ملک کی بقاء اور سالمیت کیلئے خطرہ ہیں، ہم تمام اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں اپنے کام پر توجہ دیں اور عوام کو آزادی سے اپنے نمائندے منتخب کرنے دیں۔ ، ، تاکہ ملک میں جاری بحران ختم ہو سکے۔
Comments are closed.