مرتضیٰ سولنگی نے میڈیا کوآرڈینیشن اینڈ فیسلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا

اسلام آبا د(آن لائن)نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضيٰ سولنگی نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں میڈیا کوآرڈینیشن اینڈ فیسلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا،میڈیا کوآرڈینیشن اینڈ فیسلیٹیشن خاص طور پر الیکشن 2024ء کی کوریج کرنے والے مقامی اور بین الاقوامی صحافیوں کی سہولت کے لئے قائم کیا گیا ہے،میڈیا کوآرڈینیشن اینڈ فیسلیٹیشن کا مقصد صحافیوں کو ایک چھت کے نیچے تمام ضروری سہولیات کی فراہمی اور انتخابی عمل کے دوران قابل اعتماد معلومات اور لاجسٹک سپورٹ تک رسائی کو یقینی بنانا ہے۔افتتاح کے موقع پر پرنسپل انفارمیشن آفیسر ڈاکٹر طارق محمود اور وزارت اطلاعات کے دیگر افسران بھی موجود تھے

Comments are closed.