اتحادی حکومت کیلئے بات آگے بڑھ رہی ہے، راجہ پرویز اشرف

گوجرخان(آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پرامن الیکشن کے انعقاد کیلئے دعاگو ہوں،دعا ہے منتخب ہونے والی حکومت ملکی مسائل حل کرے،ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ انتخابات کا شفاف، غیر جانبدارانہ اور پرامن ہونا ضروری ہے،عوام کا اپنے من پسند امیدوار کو ووٹ ڈالنے کا نام جمہوریت ہے ،شفاف، غیر جانبدارانہ انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت مضبوط ہوتی ہے،میرے حلقے میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کی اطلاعات آ رہی ہیں،میرے حلقے میں انتخابی عملے کے پاس ووٹر لسٹوں میں خواتین کے نام نہیں مل رہے،موبائل سروس کی بندش سے ووٹرز، امیدواران کو مشکلات کا سامنا ہے،الیکشن نتائج آنے کے بعد اصل صورتحال واضح ہو گی،اتحادی حکومت کی جانب بات بڑھ رہی ہے،سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

Comments are closed.