انتخابات کے پرامن انعقاد نتائج آنے کا سلسلہ تاحال جاری
اسلام آباد ( آن لائن ) انتخابات کے پرامن انعقاد کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ تاحال جاری اس حوالے سے وفاقی دارالحکومت میں حالات مکمل طور پر امن رہے جبکہ اسلام آباد پولیس کی سیکیورٹی ڈیوٹی بھی تاحال بدستور قائم ہے ۔ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق پولیس کی سیکیورٹی تاحال ڈیوٹی پر بدستور قائم ہے مساجد اور الیکشن سے متعلقہ دفاتر پر دہشتگردی کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر سخت پڑتال کا عمل جاری رہے گا کسی بھی بدامنی سے سختی سے نمٹا جائے گا اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران اپنے علاقوں میں موجود ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کے نتائج مکمل ہونے تک خصوصی ڈیوٹی تعینات رہے گی جبکہپاکستان فوج، پاکستان رینجرز، ایف سی، آزاد جموں و کشمیر پولیس کا شکریہ جنہوں نے الیکشن ڈیوٹی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی معاونت کی۔کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع پکار 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پر دیں
Comments are closed.