مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ میں اپنی شکست کو کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں ، مصطفی نواز کھوکھر
اسلام آباد( آن لائن ) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47اور 48سے آزاد امیدوار مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ میں اپنی شکست کو کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں ،یہ دیکھ کر افسوس ہوا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار علی بخاری کو حلقہ 48اسلام آباد کی سیٹ ہرادی گئی ہے ۔ اپنے بیان میں مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ میں اپنی شکست کو کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں مگر یہ دیکھ کر افسوس ہوا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار علی بخاری کو حلقہ 48 اسلام آباد کی سیٹ ہرادی گئی ہے اسی طرح شعیب شاہین بھی حلقہ 47سے واضح برتری کے ساتھ جیت چکے ہیں لیکن نتائج ان کے بھی حوالے نہیں کئے جارہے ہیں یہ بدترین دھاندلی اور آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے ۔
Comments are closed.