صدر مملکت نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی توڑ دی
اسلام آباد(آن لائن)صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی توڑ دی جس کے ساتھ ہی قومی اسمبلی، وفاقی کابینہ اور حکومت تحلیل ہوگئی۔وزیراعظم نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری دستخط کرکے صدر کو بھیجی تھی۔ ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی توڑ دی، انہوں نے اسمبلی آئین کے آرٹیکل 58 (1)کے تحت تحلیل کی۔صدر کے دستخط کرتے ہی قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی تاہم نگران وزیراعظم کی تقرری تک وزیراعظم شہباز شریف عہدے پر برقرار رہیں گے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی
صدر مملکت نے قومی اسمبلی کی تحلیل وزیر ِ اعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 58 ایک کے تحت کی pic.twitter.com/B7kGkMWLEh
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) August 9, 2023
Comments are closed.