اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قائدین کو تسلیم کرنا چاہیے کہ تاریخ کبھی خود غرض سیاستدانوں پر مہربان نہیں ہوتی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ میں ہیرا پھیری کی کسی بھی کوشش کا نتیجہ افراتفری کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا انتخابی عمل کی گرما گرمی ختم ہوچکی، اب ملک کو استحکام کی طرف جانے کی اجازت دینے کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب قائدین کو پارٹی کی سیاست سے آگے بڑھ کر ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔ شاہد خاقان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے بلند آواز میں واضح طور پر بات کی
Comments are closed.