الیکشن نتائج جو بھی ہوں، پاکستان کیلئے آئی ایم ایف سے گفتگو اہم ہے ، بلوم برگ

نیو یارک (آن لائن) عالمی جریدہ بلوم برگ کے ایشیا فرنٹیئر کیپیٹل کے فنڈ مینجر روچر ڈیسائی نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اکثریت سے بنے یا مخلوط، پاکستان کو نیا بیل آوٴٹ پروگرام ہر حال میں چاہیے۔روچر ڈیسائی نے پاکستان میں عام انتخابات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن نتائج جو بھی ہوں، پاکستان کے لیے آئی ایم ایف سے گفتگو اہم ہے ۔ انہوں نے کہا پاکستان کے بیرونی قرضوں کی صورتحال غیریقینی، غیرمستحکم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو آئندہ 6 مہینوں میں کئی ادائیگیاں کرنی ہیں، پاکستان کو لمبے عرصے کا بڑا قرض پروگرام چاہیے۔ انہوں نے کہا پاکستان اسٹاک ایکسچینج عالمی مالیاتی بحران سے بہت سستا بازار ہے۔ انہوں نے کہا پاکستانی بازار کا قیمت اور آمدنی تناسب کم ترین سطح پر ہے، حصص قیمتوں میں سیاسی، اقتصادی خدشات شامل ہونے کے سبب پاکستان اسٹاک ایکسچینج سستا ہے۔ مینجر روچر ڈیسائی نے کہا ہے کہ پاکستان میں شرح سود آئندہ 9 سے 12 مہینوں میں کم ہوسکتی ہے

Comments are closed.