بھارت نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی پاکستان سے منتقلی کیلئے نیا ڈرامہ شروع کردیا
لاہور(آن لائن) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان سے منتقل کروانے کیلئے بھارت نے ایک بار پھر پراپگنڈا شروع کردیا۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری اور مارچ میں پاکستان میں شیڈول ہے تاہم بھارتی میڈیا نے واویلا شروع کردیا ہے کہ غیرملکی لیگز کا ایونٹ سے ٹکراو ہورہا ہے۔ بھارتی ویب سائٹ کرک بز کی رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ فروری کے پہلے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے ، اس دوران انٹرنیشنل ٹی20 لیگ (آئی ایل ٹی) 19 جنوری سے 17 فروری جب کہ جنوبی افریقا کی ٹی20 اور بنگلہ دیش پریمئیر لیگ بھی انہی 2 ماہ کے عرصے میں شیڈول ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) بھی آئی سی سی ٹورنامنٹ کے باعث مشکلات کا شکار ہو سکتی ہے کیونکہ یہ ایونٹ بھی فروری اور مارچ کے ابتدا میں کھیلا جاتا ہے اور اس کے بعد بھارت کی اپنی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی تیاریوں کا آغاز ہوجاتا ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے حال ہی میں میزبان ملک کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں جبکہ بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے اب بھی سوالات برقرار ہیں۔ جو بھارتی صحافی ورلڈکپ 2023 میں پاکستانی ٹیم کے بھارت کے دورہ نہ کرنے پر یہ جواز پیش کررہے تھے کہ یہ آئی سی سی ایونٹ ہے اب وہی صحافی پاکستان کی آئی سی سی ٹورنامنٹ کی میزبانی میں حکومتی اجازت کا بہانہ پیش کررہے ہیں۔
Comments are closed.