اسلام آبا د(آن لائن)تحریک انصاف کے شعیب شاہین نے کہا ہے کہ آج میں نے اور علی بخاری نے درخواست دائر کر دی ہے، رجسٹرار آفس سے ہم نے آج ہی سماعت مقرر کرنے کی استدعا کی ہے، ہماری درخواست ہے چیف جسٹس سے کہ اس کیس کو فوری سنا جائے، پورے اسلام آباد کو پتہ ہے میرا حلقہ این اے سینتالیس ہے، ہمارے پاس فارم سینتالیس موجود ہے۔شعیب شاہین نے سلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم بھاری اکثریت سے یہ الیکشن جیتے ہیں، مجھے افسوس ہے کہ کچے کے ڈاکوں میں بھی غیرت ہے، آپ نے صدائے لا الہ لے کر چلنا تھا، آپ ریٹرننگ آفیسرز کو پریشر میں ڈال رہے ہیں، ماضی میں جو جرم آپ نے کیا آج اسکا ری پلے کر رہے ہیں، ایک امید باقی ہے وہ ہے جوڈیشری ہے
Comments are closed.