الیکشن سے متعلق بعض ممالک کے منفی بیانات اور لہجے پر حیران ہیں، ترجمان دفترخارجہ
اسلام آباد(آن لائن)دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات سے متعلق بعض ممالک اور تنظیموں کے بیانات کو نوٹ کیا ہے،ہم ان بیانات میں سے بعض بیانات کے منفی لہجے پر حیران ہیں، اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاززہرا بلوچ نے کہا کہ یہ بیانات نہ تو انتخابی عمل کی پیچیدگی کو مدنظر رکھتے ہیں اور لاکھو، ووٹرز کے جذبے کو مدنظر رکھتے ہیں، یہ بیانات اس ناقابل تردید حقیقت کو نظر انداز کرتے ہیں کہ پاکستان نے عام انتخابات پرامن اور کامیابی کے ساتھ منعقد کیے ہیں، غیر ملکی اسپانسر شدہ دہشت گردی کے نتیجے میں سنگین سکیورٹی خطرات سے نمٹا ہے، کچھ بیانات حقیقت پر مبنی بھی نہیں،ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش نہیں تھی، پولنگ کے دن دہشت گردی کے واقعات سے بچنے کے لیے صرف موبائل سروس کو دن بھر کے لیے معطل رکھا گیا، انتخابی مشق نے یہ ظاہر کیا ہے کہ بہت سے مبصرین کے خدشات غلط تھے،پاکستان نے ایک مستحکم اور جمہوری معاشرے کی تعمیر کے عزم کے تحت انتخابات کا انعقاد کیا، اگرچہ ہم اپنے دوستوں کے تعمیری مشوروں کو اہمیت دیتے ہیں، انتخابی عمل کی تکمیل سے قبل منفی تبصرہ کرنا نہ تو تعمیری ہے اور نہ ہی اسکا کوئی مقصد،پاکستان ایک متحرک جمہوری نظام کی تعمیر کے لیے کام جاری رکھے گا
Comments are closed.