سپریم کورٹ : آزادامیدوار کسی بھی جماعت میں شمولیت سے روکنے سے متعلق درخواست کی سماعت رواں ہفتے مقررکیے جانے کاامکان
اسلام آباد(آن لائن )سپریم کورٹ میں آزادامیدواروں کے کسی بھی جماعت میں شمولیت سے روکنے بارے درخواست کوسماعت کے لیے رواں ہفتے مقررکیے جانے کاامکان ہے۔
اس سے قبل پی ٹی آئی عدالت عظمیٰ سے رجوع کرتی ماضی میں ایسے معاملات کوسپریم کورٹ تک لانے میں شہرت حاصل کرنے والے مولوی اقبال حیدراب بھی فعال ہیں۔اوروہ عام انتخابات میں آزاد امیدواران کی کامیابی کا معاملہ سپریم کورٹ لے گئے ہیں ، آزاد امیدواران کے سیاسی جماعتوں میں شامل ہونے سے متعلق آئینی درخواست دائر کردی گئی درخواست گزار مولوی اقبال حیدر نے آزاد امیدواران کے سیاسی جماعتوں میں شامل ہونے کیلئے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آزاد ممبران کو سیاسی جماعتوں میں شامل ہوئے بغیر حکومت کی تشکیل سے روکا جائے،آئین کے مطابق تمام آزاد امیدواران کو تین دن کے اندر سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا پابند قرار دیا جائے
،الیکشن کمیشن کو پابند کیا جائے کہ نوٹیفیکیشن میں آزاد امیدواروں کوسیاسی جماعتوں میں شامل ہونے کا پابند بنایا جائے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو سیاسی جماعتوں میں شامل نہ ہونے والوں کا نوٹیفیکیشن روکنے اور سیٹ کو خالی ڈکلیئر کرنے کا مجاز قرار دیا جائے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قومی وصوبائی اسمبلیوں کے آزاد امیدواران خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں حاصل کرنے کے بھی اہل نہیں،آزاد اراکین اسمبلی کی ووٹنگ عمل میں اہمیت کی وجہ سے ہارس ٹریڈنگ اور کرپٹ پریکٹسز میں اضافہ ہوتا ہے، درخواست میں وفاق ،الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کو فریق بنایا گیا ہے
Comments are closed.