سکیورٹی فورسز کا آپریشن، داعش کا انتہائی مطلوب دہشت گرد سیف اللہ مارا گیا

راولپنڈی(آن لائن)سیکورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں ہائی پروفائل دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، شدید فائرنگ کے تبادلے میں داعش کا انتہائی مطلوب دہشت گرد صورت گل عرف سیف اللہ مارا گیا، اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمدکرلیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں ہائی پروفائل دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران، شدید فائرنگ کے تبادلے میں داعش کا انتہائی مطلوب دہشت گرد صورت گل عرف سیف اللہ مارا گیا، ہلاک دہشت گرد کمانڈر سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، یہ دہشت گرد بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، علاقے میں ممکنہ طور پر پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لئے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا، علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے بھرپور تعاون کا اظہار کیاہے۔

Comments are closed.