عمران خان کو سکیورٹی وجوہات پر جیل میں علیحدہ پورشن میں رکھا گیا
اٹک : ترجمان محکمہ جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو سیکیورٹی وجوہات پر جیل میں علیحدہ پورشن میں رکھا گیا ہے۔عمران خان کو قانون کے مطابق ایئر کولر ،چارپائی اور چھت والا پنکھا فراہم کر دیا گیا ہے۔توشہ خانہ کیس میں قید عمران خان کو جیل میں دی گئی سہولتوں سے متعلق ترجمان محکمہ جیل خانہ جات نے مزید کہا کہ عمران خان کو بیڈ میٹرس، تکیا ،ٹیبل اور دو کرسیاں بھی دے دی گئی ہیں۔جیل اور بیرک کی صفائی ستھرائی کا مکمل انتظام کیا گیا ہے۔عمران خان کو ضروری طبی سہولیات بھی فراہم کی گئی۔جیل مینول کے مطابق ڈاکٹرز کی نگرانی میں عمران خان کو خوراک مہیا کی جا رہی ہے۔ترجمان نے مزید کہا وکیل اور فیملی کو جیل مینول کے مطابق ملاقات کی سہولت بھی حاصل ہے
Comments are closed.