سمندری طوفان خانون جنوبی کوریا کے ساحلی شہر سے ٹکرا گیا

سیول (آن لائن) سمندری طوفان خانون جاپان کے بعد جنوبی کوریا کے جنوبی ساحلی شہر بوسن سے ٹکرا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق طوفان کے زیرِ اثر طوفانی ہواوٴں کے ساتھ موسلادھار بارش کی وجہ سے سمندر میں طغیانی آگئی۔رپورٹس کے مطابق طوفان کے پیشِ نظر جنوبی کوریا میں 330 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ 10 ہزار سے زائد افراد کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کچھ وقت میں طوفان خانون کی شدت کم ہو کر درمیانے درجے کی ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Comments are closed.